Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, April 3, 2020

اعظم گڑھ میں دہلی مرکز سے آئے تبلیغی جماعت کے تین لوگوں کو کورونا پازیٹو نکلا۔علاقے کو کیا گیا سیل۔۔

اعظم گڑھ(3اپریل2020/صداٸے وقت)
=============================
اعظم گڑھ ضلع  کے مبارک پور قصبہ میں ، کورونا وائرس کے تین کیس سامنے آنے کے بعد ہلچل مچ گئی ہے۔ یہ تینوں افراد 21 مارچ کو دہلی کی تبلیغی جماعت میں شامل ہونے کے بعد اعظم گڑھ واپس آئے تھے اور پولیس نے مبارک پور کے ایک مدرسے سے انہیں پکڑ کر کورنٹائین کرنے کےلئے لے گئی تھی ، اب ان تینوں کو ہیلتھ وارڈ سے ائسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے بتایا کہ ایک روز قبل ہی 16 افراد کے نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے تھے ، ان میں سے تین لوگوں کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ باقی 13 افراد کی رپورٹ منفی ہے۔ مزمل ، عتیق رحمان اور رؤف تینوں کی رپورٹ مثبت آئی ہے ، یہ تینوں غازی آباد ، تلنگانہ اور آندھرا پردیش سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ لوگ 21 مارچ کو دہلی کے مرکز نظام الدین میں شامل ہوکر اعظم گڑھ میں آئے تھے۔ 
ضلع کے مبارک پور شہر میں ایک مدرسے میں رہتے ہوئے انہیں چکرپان پور میڈیکل کالج میں کورنٹائین کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے بتایا کہ مبارک پور کے علاقے جانے والی سڑک کو سیل کردیا گیا ہے اور فائر بریگیڈ کی ایک ٹیم کو پورے علاقے کو صاف ستھرا(سیناٹائزر) کرنے کے لئے تعینات کردیا گیا ہے۔ اس معاملے کی سنگینی کے پیش نظر ، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے اعظم گڑھ کے دو ہوٹلوں کو کورینٹن ڈاکٹروں کے لئے حاصل کرنے کا بھی کہا ہے ، تاکہ علاج میں مصروف ڈاکٹر اپنے کنبہ سے نہ ملیں اور گھر نہ جائیں۔