Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, April 6, 2020

ہندوستان کوامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے دی دھمکی، کہا۔ امریکہ کرسکتا ہے اتنقامی کارروائی

امریکی صدر نے بھارت کو کلوروکوین نہ دینے پر جوابی کارروائی کی دھمکی دی۔ خبر ایجنسی
صداٸے وقت / ذراٸع /ایجینسیاں /7 اپریل 2020.
============================
امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت کو جوابی کارروائی کی دھمکی دے دی۔ امریکی صدر نے بھارت کو کلوروکوین نہ دینے پر جوابی کارروائی کی دھمکی دی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت کو دھمکی دے دی ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر بھارت نے ہائڈروکسی کلوروکوین دوا کی کھیپ امریکہ کو نہ بھیجی تو امریکہ انڈیا کے خلاف جوابی کارروائی کرے۔
اس کے ساتھ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں اس دوا کو پہلے ہی کووڈ 19 کے خلاف لڑائی میں ’گیم چینجر‘ قرار دے رکھا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے پیر کے روز وائٹ ہاؤس سے بریفنگ میں کہنا تھا کہ انہوں نے مودی سے کہا کہ مجھے خوشی ہو گی اگر آپ اس دوا کی سپلائی ہمیں کریں۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر وہ دوا کی سپلائی نہیں کرتے، تو پھر بھی ٹھیک ہے، لیکن ظاہر ہے اس کے بعد جوابی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔ بی بی سی نیوز کے مطابق بھارت کی جانب سے صدر ٹرمپ کی جانب سے کی جانے والی درخواست پر غور کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ اس وقت کورونا کے سب سے زیادہ متاثرین کی تعداد امریکہ میں موجود ہے جس کی وجہ سے امریکی معیشت تنزلی کا شکار ہے۔ امریکی حکومت کی جانب سے اس وبا کو مزید پھیلنے سے روکنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے لیکن اس میں ابھی تک کسی قسم کی کوئی کامیابی سامنے نہیں آئی۔ اس ضمن میں امریکی حکام نے بڑے پیمانے پر کلوروکوین امپورٹ کرنے پر زور دیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بھی تمام ممالک کو لاک ڈاؤن برقرار رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں اور کہا گیا ہے کہ کورونا سے بچنے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسی موضوع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ امریکہ آنے والے ہفتے میں مشکلات کا شکار ہونے والا ہے ۔آنے والے دونوں میں ہم اور مشکل حالات میں پہنچ جاٸیں گے۔