Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, April 18, 2020

بالی ‏ووڈ ‏اداکار ‏اعجاز ‏خان ‏کو ‏ممبٸی ‏پولیس ‏نے ‏کیا ‏گرفتار ‏۔۔فیس ‏بک ‏پر ‏متنازعہ ‏تبصرہ ‏کرنے ‏کا ‏الزام۔

ممبٸی ۔۔مہاراشٹر /صداٸے وقت /ذراٸع /١٨ اپریل ٢٠٢٠۔
=============================
اکثر اپنے متنازعہ بیانوں کو لیکر چرچا میں رہنے والے بالی ووڈ اداکار اعجاز خان  نے حال ہی میں فیس بک لائیو کے دوران کچھ ایسا کہہ دیاتھا جس کے بعد وہ اچانک ٹویٹر ٹرینڈ کرنے لگے اور لوگوں نے انہیں گرفتارکرنے کی مانگ شروع کردی۔ اعجاز نے فیس بک لائیو کے دوران کہا کہ ملک میں چینٹی مر گئی تو مسلمان ذمہ، ہاتھی مر گیا تو مسلمان کو ذمہ دار ٹھہرا دیا۔ یعنی ہر چیز کیلئے مسلمان ذمہ دار ہے۔ آخریہ سازش کرکون رہا ہے، کبھی سوچا آپ لوگوں نے۔
اعجاز خان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں گرفتار کئے جانے کی مانگ شروع ہوگئی۔ یہی نہیں اس معاملے کے بعد اعجاز کے خلاف ممبئی کے خار پولیس اسٹیشن میں  ہتک عزت اور بھدے تبصرے کرنے کے الزام میں معاملہ درج ہوا ہے جس کے بعد ممبئی پولیس نے اعجاز خان کو گرفتار کرلیا ہے۔