Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, April 18, 2020

مہاراشٹر ‏کے ‏پالگھر ‏ضلع ‏میں ‏مابين ‏لنچنگ ‏کا ‏واقعہ۔۔بھیڑ ‏نے ‏لی ‏تین ‏لوگوں ‏کی ‏جان۔

ممبٸ..مہاراشٹر/صداٸے وقت /ذراٸع۔/١٨ اپریل ٢٠٢٠۔
==============================مہاراشٹر کے ضلع پالگھر میں چوری کے شک میں گاٶں والوں کی تقریباً سو لوگوں کی بھیڑ نے تین افراد کو پیث پیٹ کر مارڈالا۔
پالگھر کے ڈی ایم کیلاش شندے کے مطابق ضلع کے گڑ چنچلے گاٶں میں چوری کے شک میں لوگوں نے تین لوگوں کی بری طرح سے پٹاٸی کردی۔۔افواہ یہ بھی تھی کہ یہ لوگ بچوں کو چوری کرتے ہیں اور ان کے گردے کو بیچ ڈالتے ہیں۔تینوں کو پولیس نے اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے انھیں مردہ قرار دے دیا۔۔واقعہ  کی اطلاع ملتے ہی اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گٸے ۔۔قریب ١٠٠ لوگوں کو پوچھ تاچھ کے لٸیے تھانہ لایا گیا ہے۔
ذراٸع کے مطابق تینوں مہلوکین کی شناخت ہوگٸی ہے ۔۔یہ لگ ممبٸی میں کاندیولی کے رہنے والے تھے اور گجرات کے شہر سورت میں اپنے رشتےدار کی موت پر آخری رسومات میں شرکت کےلٸیے جارہے تھے۔۔ان کے نام سشیل گری مہاراج ،چکڑے مہراج اور کار ڈراٸیور نیلیش ہیں۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے تینوں کو بچانے کی کوشش کی ۔بھیڑ نے پولیس پر بھی حملہ کردیا جس سے کٸی پولیس والے بھی زخمی ہیں۔