Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, April 1, 2020

تبلیغی جماعت کے لوگوں کوکولکاتا حج ہاٶس میں کیا گیا کوارنٹائن

ریاستی حج کمیٹی کےچیئرمین ندیم الحق جو خود کوارنٹائن میں ہیں۔ انہوں نے فون پر بتایا کہ حج ہاٶس میں تمام ترطبی سہویات مہیا کراٸی گٸی ہیں۔

کولکاتا: مغربی بنگال /ذراٸع / یکم اپریل 2020.
==============================
دہلی میں تبلیغی جماعت سے واپس لوٹےکولکاتا کے 176 لوگوں کو حج ہاٶس میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شہر سے دور راجر ہاٹ کے مدینتہ الحجاج میں تبلیغی جماعت سے واپس آٸے لوگوں کو رکھا جاٸےگا۔ ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین ندیم الحق جو خود کوارنٹائن میں ہیں۔ انہوں نے فون پربتایا کےحج ہاٶس میں تمام ترطبی سہویات مہیا کراٸی گٸی ہیں تاکہ کورونا واٸرس کے شبہ میں آنے والے تبلیغی جماعت کے لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
مرکز نظام الدین میں ہوٸے بڑے اجتماع کےلٸے ہوٸی بھیڑکے پیش نظرخدشہ ظاہرکیا جا رہا ہے۔ یہاں کورونا کے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ یہی وجہ ہےکہ تبلیغی جماعت سے لوٹے تمام لوگوں کو میڈیکل چیک اپ کے ساتھ انہیں کوارناٹئن بھی کیا جارہا ہے۔ حج ہاٶس میں ڈاکٹر اور نرسوں کی بھی ایک بڑی تعداد کو تعینات کیا گیا ہے۔
حج کمیٹی کے سی ای او نقی محمد نے بتایا کہ حج ہاٶس کو تیارکیا جارہا ہے جبکہ اب تک 56 تبلیغی جماعت کےلوگوں کی شاندہی کے بعد انہیں حج ہاٶس میں رکھا جاٸےگا جبکہ 18 لوگ ایسے اور ہیں، جو تبلیغی جماعت سے واپس لوٹے ہیں، ان کے ساتھ بھی فون پر رابطہ کیا گیا ہے اور انہیں بھی حج ہاٶس میں لانےکی کوشش کی جارہی ہے جبکہ تبلیغی جماعت سے لوٹے محمد ارشد نےفون پر بتایا کہ وہ ٹھیک ٹھاک ہیں۔ تاہم حکومت نے جو گاٸڈ لایٸن تیارکیا ہے، وہ اس کا احترام کریں گے اور تمام تر طبی معاٸنےکے بعد ہی اپنےگھر واپس جایٸں گے۔