Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, April 23, 2020

ارنب ‏گوسوامی ‏پر ‏ممبٸی ‏میں ‏حملہ۔۔دو ‏حملہ ‏آور ‏گرفتار۔

ممبئی۔۔مہاراشٹر /صداٸے وقت /ذراٸع / ٢٣ اپریل ٢٠٢٠۔
=============================
ہمیشہ سرخیوں میں رہنے والے ریپبلک ٹی وی کے چیف ایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی اور ان کی اہلیہ پر ممبئی میں آج صبح سویرے 2 نامعلوم افراد نے اس وقت حملہ کیا جب وہ اپنے اسٹوڈیوز سے گھر جارہے تھے۔ پولیس نے شکایت درج کرلیا ہے ، ارنب گوسوامی اور اس کی اہلیہ پر حملے کے سلسلے میں 2 افراد کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے ، این ایم جوشی مارگ پولیس اسٹیشن کی جانب سے دی گئی جانکاری کے مطابق  سیکشن 341  اور 504 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی.
خبروں کے مطابق حملہ آور باٸیک سے آٸے تھے اور سب ماسک پہنے تھے۔۔ارنب گوسوامی جب اپنے گھر سے محض 500 میٹر کی دوری پر ہی پہنچے تھے تب ان پر حملہ ہوا اور سیکورٹی اہل کار نے حملہ آور وں کو پکڑ لیا۔۔پولیس اسٹیشن میں تفتیش کے دوران حملہ آور نے اپنے کو کانگریسی کارکن بتایا اور کہا کہ ہملوگ ان کو سبق سکھانا چاہ رہے تھے۔
 حملے میں ارنب اور سمیہا گوسوامی دونوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے ۔تاہم گاڑی کو بھی نقصان پہنچانے کی پوری کوشش کی گٸی۔
مرکزی وزیر پرکاش جاویکڑ نے واقعہ کی مذمت کی ہے۔
واضح ہو کہ ارنب گوسوامی نے اپنے چینل پر سونیا گاندھی پر غیر شاٸستہ تبصرہ کیا تھا ۔ممبٸی میں ان کے خلاف نفرت پھیلانے کے الزام میں مقدمہ درج ہے ۔۔شیوسینا نے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔