Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, April 6, 2020

تبلیغی جماعت کے مرکز کی عمارت کو منہدم کرنے کی تیاری

میونسپل کارپوریشن عمارت کو غیر قانونی تعمیر کی فاٸل بنانے میں مصروف۔۔۔مرکز کے ترجمان ایڈوکیٹ شاہد علی نے کہا کہ پارلیمنٹ ایکٹ 2015 کے تحت نہیں کی جاسکتی انہدام کی کارواٸی۔
نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /6 اپریل 2020
==============================
بستی نظام الدین میں واقع تبلیغی جماعت کے مرکز اور اس سے وابستہ لوگوں پر حکومت کا شکنجہ کستا جارہا ہے ۔پورے ملک میں کورونا واٸرس کے بہانے جماعت کے لوگوں پر کارواٸی کٸیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔دوسری جانب مرکز کی عمارت کے خلاف بھی دہلی کارپوریشن کی کارواٸی کے اشارے مل رہے ہیں۔کارپوریشن نے اس عمات کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے اور اسکے انہدام کی تیاری کر رہی ہے۔کارپوریشن نے عمارت پر ہاٶس ٹیکس اور جاٸیداد ٹیکس کو بھی بقایا بتایا ہے۔
اس سلسلے میں مرکزکے ترجمان ایڈوکیٹ شاید علی نے مرکز کے خلاف کارپوریشن یا کسی دوسری ایجینسی کے ذریعہ کی جانے والی کارواٸی کو ایک مخصوص طبقہ کو پریشان کرنے کی متعصبانہ ذہنیت بتایا ہے۔انھوں نے کسی بھی انہدامی کارواٸی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوٸے اسے پارلیمنٹ ایکٹ 2015 کی خلاف ورزی قرار دیا ہے ۔
دوسری جانب  جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن اسٹینڈنگ کمیٹی کے ڈپٹی چیر مین رام پال سنگھ کا کہنا ہے کہ یہ عمارت مکمل طور پر غیر قانونی ہے اور اس کے منہدم کرنے کےلٸے فاٸل تیار کی جارہی ہے۔فی الحال عمارت کو سیل کردیا گیا ہے۔وہاں کے مقامی لوگوں نے اس عمارت کی شکایت وزیر داخلہ اور ایل جی تک کی ہے ۔انھوں نے کہا کہ اس علاقے میں کسی بھی عمارت کی بلندی 15 میٹر سے زیادہ نہیں ہونی چاہٸے مگر مرکز کی بلندی 25 میٹر ہے۔میونسپل کارپوریشن کے اہل کار نے کٸی بار اس عمارت کے مالکانہ حقوق کےکاغذات کا مطالبہ بھی کیا مگر کاغذات نہیں دٸیے گٸے۔
راج پال سنگھ کے مطابق اس کا لاکھوں روپیہ کا ٹیکس باقی ہے۔