Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, April 1, 2020

یو پی پولیس نےالہ آبادکےتبلیغی مرکز سے۳۶ افرادکوکیا گرفتار

پولیس اورمحکمہ صحت کے عملے نے چھاپہ مارکر مرکز میں قیام پذیر ۳۶ افرادکو اپنی حراست میں لیا ہے۔ پولیس نے جن ۳۶ افراد کو اپنی حراست میں لیا ہے، ان میں 7 افراد کا تعلق بیرو ن ملک سے بتایا جارہا ہے۔

الہٰ آباد۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع /یک اپریل 2020.
==============================
الہ آباد میں تبلیغی جماعت کے مرکز پر پولیس نے بڑی کارروائی کی ہے۔ شہرکے شاہ گنج میں واقع تبلیغی جماعت کے سب سے بڑے مرکز پر پولیس اور محکمہ صحت کے عملے نے چھاپہ مارکر مرکز میں قیام پذیر ۳۶ افراد کو اپنی حراست میں لیا ہے۔ پولیس نے جن ۳۶ افراد کو اپنی حراست میں لیا ہے، ان میں 7 افراد کا تعلق بیرو ن ملک سے بتایا جارہا ہے۔
اس کے علاوہ پولیس نے مرکزکے قریب واقع مسلم مسافرخانہ اورکئی مساجد اور مدرسوں کی بھی تلاشی لی۔ تبلیغی مرکز کی مسجد شیخ عبد اللہ کے امیر اور متولی سمیت پولیس نے۳۶؍ افراد کےخلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ پولیس نے حراست میں لئےگئےلوگوں کو سینیٹائزکرکے کوارنٹائن میں بھیج دیا گیا ہے۔
تبلیغی مرکز پرپولیس کی کارروائی کےمقام پر بھاری تعداد میں پولس فورس تعینات کردی گئی ہے۔ الہ آباد کے تبلیغی مرکز پرپولیس کے چھاپےکے بعد اس کے آس پاس کے علاقوں کو بھی خالی کرا لیا گیا ہے۔ پولیس نے مرکز سے ۳۶ تبلیغی افراد کو حراست میں لینےاوران کو کوارنٹائن میں بھیجنےکے بعد مرکز اوراس کے آس پاس کے علاقوں کو پوری طرح سے سینیٹائزکرایا جارہا ہے۔
تبلیغی مرکز کی مسجد شیخ عبد اللہ کے امیر اور متولی سمیت پولیس نے۳۶؍ افراد کےخلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے۔
تبلیغی مرکز اور مسجد شیخ عبد اللہ کے علاوہ مسلم مسافرخانہ کی عمارت کو بھی سینیٹائزکیا جارہا ہے۔ بیرون ملک سے آنے والے بعض تبلیغی افراد مسلم مسافرخانے میں قیام کرتے ہیں۔ یوپی حکومت کے حکم کے بعد تبلیغی جماعت سےتعلق رکھنے والے دینی مرا کز اور مسجدوں پر پولیس نے چھاپے کی کارروائی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں مقامی پولیس ان افراد سے بھی پوچھ گچھ کر رہی ہے، جو تبلیغی جماعت کےساتھ سر گرمی سے وابستہ ہیں۔
پولیس ان فراد سے یہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہےکہ مارچ کے مہینے میں الہ آباد سے کتنے افراد نظام الدین مرکز کے اجتماعات میں شامل تھے۔ واضح رہےکہ دہلی کے نظام الدین تبلیغی مرکز میں قیام پذیر افراد کے خلاف پولیس کی کارروائی کے بعد الہ آباد میں واقع تبلیغی جماعت کے مراکز پر پولیس کی نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے۔