Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, April 20, 2020

جمشید ‏پور۔رضوانہ ‏کے ‏ساتھ ‏درندگی ‏۔۔کورونا ‏لاکڈاٶن ‏میں ‏ایک ‏اور ‏مسلم ‏خاتون ‏کے ‏بچے ‏کا ‏قتل۔۔۔۔لاک ‏ڈاٶن ‏کا ‏استعمال ‏مسلم ‏مخالف ‏کاررواٸیوں ‏کے ‏طور ‏پر ‏استعمال ‏ہو ‏رہا ‏ہے۔

از/سمیع اللہ خان /صداٸے وقت / 20 اپریل 2020
==============================
جمشید پور۔۔۔ رضوانہ خاتون حاملہ تھیں جمعرات 16 اپریل کو رضوانہ کو خون بہنا شروع ہوا اور تکلیف میں اضافہ ہوا، رضوانہ اپنے بھائی کے ساتھ MGM ہاسپیٹل جمشید پور پہنچیں، اس کے بعد رضوانہ کے ساتھ جو کچھ اسلام دشمنی پر مبنی حیوانیت کا سلوک ہوا اسے رضوانہ کی زبانی ہی پڑھیے:
*" میں ایک بجے ہسپتال پہنچی، وہاں بھی میرا خون بہہ رہا تھا، یہ دیکھ کر وہاں کھڑی ہوئی ایک خاتون نرس / ڈاکٹر نے مجھے میرے نام اور مذہب کی بنیاد پر گندی گندی گالیاں دیں اور مجھے کہا کہ جو خون زمین پر گرا ہے اسے صاف کرو، کہاں کہاں کرواتی ہو اور کرونا پھیلاتی ہو، میری حالت خراب تھی اسلئے مجھے خون صاف کرنے میں دیر لگی، میرا پورا بدن کپکپا رہاتھا، اسی دوران ہاسپیٹل کی اس خاتون نے مجھے چپل نکال کر بری طرح سے پیٹا، میں ہکا بکا رہ گئی، میرے بھائی نے اس کی مخالفت کی، پھر میں فوراﹰ TKhan نرسنگ ہوم پہنچی جہاں ڈاکٹروں نے ہماری جانچ کی اور پیٹ میں پل رہے میرے بچے کی موت کی خبر دی "*
 رضوانہ پر گزری ہوئی یہ وحشتناک واردات سرکاري مراحل سے گزار کر جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ تک پہنچی ہے، اسے انڈیا کے معروف میڈیا ہاؤز انڈین ایکسپریس نے کور کیا ہے_
 ابھی کچھ ہی دنوں پہلے کی بات ہے جب راجستھان میں بھي اسی مسلم دشمن متعصبانہ ذہنیت نے ایک مسلم خاتون کا حمل ضائع کروا دیا تھا 
کرونا وایرس کو مسلمانوں کے خلاف تشدد اور نفرت بھڑکانے کے لئے سیاسی سطح پر پروموٹ کیاگیا لاکڈاون کو مسلم مخالف کارروائیوں کے لیے استعمال کیا جارہا ہے اسلام دشمنی پر مبنی ذہنیت کھل کر ننگا ناچ کھیل رہی ہے لیکن مسلمانوں کو صبر سے کام لیتے ہوئے انسانیت کی خدمت کرنا ہے کیونکہ موجودہ بھارت کی دوغلی دانشوری کہتی ہے کہ مسلمانوں کو بھارت میں حب الوطنی، دیش بھگتی اور انسانیت دوستی کے سرٹیفکیٹ حاصل کرنا زیادہ اہم ہے، جب یہ سرٹیفکیٹ مل جائیں گے تو مسائل حل ہوجائیں گے،  
 لیکن یاد رہے کہ آج جو کچھ کل کے نام پر قربان کیا جارہاہے وہ سب یاد رکھا جائےگا ان سب کا حساب ہوگا، امت کی جانیں اور عزتیں پامال کرواکے انہیں مظلومیت میں غرق کرکے ترقیوں اور تبدیلیوں کے خواب دیکھنے والے تاریخ میں غلامی کی سانسیں خریدنے والے شمار ہوتے ہیں ، زندگی جینے اور دنیا کو متاثر کرنے کے لیے دنیا کے کسی بھی کونے میں ایک بھی مؤمن کو کفر کے ہاتھوں اذیت کے حوالے کرنا سراسر ایمان اسلام اور محمدﷺ کے راستہء عروج سے انحراف ہے، چہ جائیکہ بھارت میں آئے دن ایسے دردناک مناظر سامنے آرہے ہیں…… رضوانہ کے حاملہ بچے کا قتل مجھ پر ہے، آپ سب پر ہے، پوری امت پر ہے اگر اس کو انصاف نہیں ملتا ہے تو اللہ کی زمین پر ہم بوجھ ہیں، اگر ہم اب بھی آئندہ کے لیے اپنے مسلمانوں کو ظلم و نفرت کی کارروائیوں سے محفوظ نہیں کرسکتے تو یقینًا " ابابیلیں نہیں آئیں گی " البتہ اللہ کا قانون ہم اور آپ کو بدل کر حقیقی روح کے لوگوں کو لانے پر قادر ہے_

*سمیع اللّٰہ خان*
۱۹ اپریل بروز اتوار ۲۰۲۰