Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, April 20, 2020

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدیتیہ ناتھ کے والد کا دہلی کے ایمس میں انتقال۔


لکھنو۔/اتر پردیش/ صداٸے وقت /ذراٸع / 20 اپریل 2020
==============================
 اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے والد آنند سنگھ بشٹ (89) کا آج  پیر کی صبح 10:44 بجے دہلی کے ایمس میں انتقال ہوگیا آنند سنگھ طویل عرصے سے بیمار تھے۔ لیور و کڈنی میں پریشانی کی وجہ سے 13 مارچ کوانکو ایمس میں بھرتی کیا گیا تھا ۔
لیکن ملٹی پل آرگن کی ناکامی سے اتوار کی رات میں انکی طبعیت زیادہ خراب ہوگئی۔ اب انکی میت انکے آبائی گھر لائی جا رہی ہے۔
یوگی آدتیہ ناتھ کے والد آنند سنگھ قراقند کے گڑھ یمیکیشور کے پنچور گاو ¿ں والے تھے۔وہ محکمہ جنگلات میں رینجر رہ چکے ہیں۔وہیں سے انہوں میں ملازمت میں سبکدوشی حاصل کی۔
اتوار کو دیر رات تک ان کی طبیعت زیادہ خراب ہوگٸ جسکی وجہ سے ان کو وینٹیلیٹر پر رکھا  اور ڈاٸلیسس بھی کی گٸی۔ایمس کے گیسٹرو ڈپارٹمنٹ کے ڈاکٹر آہوجا ان کا علاج کر رہے تھے۔
وزیر اعلیٰ کو جس وقت والد کے انتقال کی اطلاع ملی اس وقت وہ 11 سوساٸیٹیوں کے صدور کیساتھ میٹنگ کر رہے تھے۔اطلاع ملنے بعد بھی وہ نصف گھنٹہ میٹنگ کرتے رہے۔
وزیر اعلیٰ کے والد کی وفات پر ریاستی گورنر آنند بین پٹیل ، ریاستی ناٸب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ۔۔کانگریس ریاستی صدر للو ، اکھلیش یادو ، شیوپال یادو ، اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ۔حزب اختلاف کے سبھی لیڈران و برسر اقتدار کے سبھی وزراءٕ و بی جے پی کے دیگر کارکنان نے اپنی تعزیت کا اظہار کیا۔
ان کی آخری رسومات منگل کو اتراکھنڈ میں  ہوگی۔۔خبروں کے مطابق وزیر اعلیٰ یوگی کورونا بیماری و لاکڈاٶن کے چلتے آخری رسومات میں شرکت نہیں کریں گے ۔اس موقع پر صرف 40 لوگوں کو آخری رسومات میں حصہ لینے کی اجازت ہوگی۔