Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, April 17, 2020

کورونا وائرس کا قہر : امریکہ میں موت کا تانڈو ، نیویارک میں لاشوں کا انبار ، کھودی جارہی ہیں اجتماعی قبریں ، تصاویر دیکھ کر اڑ جائیں گے ہوش

صداٸے وقت۔/ذراٸع /17 اپریل 2020.
============================
امریکہ/ نیو یارک۔۔۔۔یہاں سے آرہی تصویروں اور خبروں کے مطابق  دیکھا جاسکتا ہے کہ بڑی بڑی قبریں کھودی جارہی ہیں ۔ پہلے یہاں ہفتے میں صرف ایک دن قبر کھودی جاتی تھی ، لیکن اب یہاں یہ کام پانچ دن ہورہا ہے ۔
امریکہ کے نیویارک سے خوفناک تصاویر سامنے آرہی ہیں ۔ کورونا وائرس کی وجہ سے ہر دن حالات مزید ابتر ہوتے جارہے ہیں ۔ نیویارک میں لاشوں کا انبار لگ گیا ہے اور انہیں اب ایک ساتھ قبروں میں دفنایا جارہا ہے۔
عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ -19) کے قہر سے امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4491 افراد کے جاں بحق ہونے کے ساتھ ہی ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 32186 ہو گئی ہے ۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق جمعرات تک ملک میں اس وبا سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد بڑھ کر 32186 پہنچ گئی ہے ۔ وہیں كووڈ -19 کے مصدقہ کیسز کی تعداد بڑھ کر 658،263 تک پہنچ گئی ہے ۔ تصویر : اے پی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہارٹ جزیرہ پر ایسے لوگوں کو دفنایا جارہا ہے ، جن کا اس دنیا میں کوئی نہیں ہے ۔
یہاں سے آرہی تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بڑی بڑی قبریں کھودی جارہی ہیں ۔ پہلے یہاں ہفتے میں صرف ایک دن قبر کھودی جاتی تھی ، لیکن اب یہاں یہ کام پانچ دن ہورہا ہے 
یہ کام پہلے شہر کی جیل میں بند قیدی کرتے تھے ، لیکن اب لاشوں کی تعداد اتنی زیادہ بڑھ گئی ہے کہ قبر کھودنے کیلئے باہر سے کنٹریکٹرس بلائے گئے ہیں ۔
:نیویارک میں 48گھنٹوں میں تقریباً 5ہزار ہلاکتیں،میئر نے کہا ہم تباہ ہوگئے