Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, April 14, 2020

٣مٸی تک فضاٸی خدمات بھی معطل رہیں گی۔

نٸی دہلی /صداٸے وقت /14 اپریل 2010.
==============================
وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں لاک ڈاٶن کی مدت میں توسیع کرکے ٣ مٸی تک کردیا ہے۔اسی مے مد نظر شہری ہوابازی کی وزارت نے بھی اپنی تمام خدمات ڈومیسٹک و انٹرنیشنل خدمات کو ٣ مٸی ٢٠٢٠ کی نصف شب تک معطل کردیا ہے۔
واضح ہو کہ کرورونا واٸرس کیوجہ سے ہندوستان نے اپنی سبھی گھریلو و بین الاقوامی اڑانوں کو 24 مارچ سے ہی معطل کر رکھا ہے ۔۔14 اپریل کے بعد یہ امید تھی کہ محدود طریقے سے اڑانوں کی شروعات ہوگی مگر آج پی ایم مودی کے لاک ڈاٶن کی مدت میں توسیع کے اعلان کے بعد وزارت شہری ہوابازی نے ایک ٹویٹ کے ذریعہ جانکاری دی کہ اس کی تمام خدمات پہلے ہی کی طرح ٣ مٸی تک معطل رہیں گی۔