Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, April 14, 2020

وزیر اعظم کے ۳ مئی تک لاک ڈاؤن بڑھانے کے بعد اب ریلوے بھی اپنی خدمات ٣ مٸی کی نصف رات تک معطل رہے گی۔۔۔۔۔۔۔۔وزارت ریل

نٸی دہلی۔/صداٸے وقت /ذراٸع /14 اپریل 2020.
==============================
 اس وقت عالمی وبا کرونا وائرس سے پوری دنیا پریشان ہے ۔ اس کرونا وائرس کے پیش نظر ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کے ۳ مئی تک لاک ڈاؤن بڑھانے کے بعد اب محکمہ ریلوے نے ۳ مئی کے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت شروع کرنے کی بات کہی ہے ۔
وزارت ریلے نے کہا کہ لاک ڈاٶن کی مدت میں توسیع کے بعد ریلوے نے بھی اپنی سبھی پسنجر خدمات کو بھی ٣ مٸی کی آدھی رات تک معطل کردیا ہے ۔۔اور اب کسی بھی ٹرین کی کوٸی ٹکٹ بکنگ ایڈوانس میں نہیں کی جاٸے گی ۔تاہم ریلوے نے ٹکٹ کینسیلیشن کی خدمات کو بحال رکھا ہے اور ٹکٹ کی واپسی /کینسیلیشن میں کوٸی کٹوتی نہیں ہوگی ۔پورا کا پوار پیسہ گراہکوں کو واپس کیا جاٸے گا۔