Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, April 7, 2020

فرضی خبروں یا پیغامات کی تشہیر قابل سزا جرم۔۔۔۔۔وزارت داخلہ۔



*نئی دہلی /صداٸے وقت ./نیوز ایجنسی
==============================
کورونا وبا کے تعلق سے سوشل میڈیا پر فرضی خبریں اور پیغامات کے وائرل ہونے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے مرکزی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ یہ قابل سزا جرم ہے، قصورواروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی. وزارت داخلہ نے اپنے سائبر سیکیورٹی محکمے کی طرف سے جاری کردہ ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ کرونا وبا کے تعلق سے واٹساپ ، ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جعلی اور گمراہ کن پیغامات وائرل کیے جارہے ہیں، ہمیں محتاط رہنا ہے، اور ان پر یقین نہیں کرنا ہے، اور نہ ہی ان کو پھیلانا ہے، وزارت نے کہا ہے کہ جعلی پیغامات یا خبریں پھیلانے والے شخص کو قانون کے مطابق سزا دی جاسکتی ہے. اگر آپ کو کسی بھی پیغام کی صداقت پر شک ہے تو پہلے اس کی سچائی معلوم کرنے کی کوشش کریں، وائرل ہونے والے میسج کی سچائی جاننے کے لئے حکومت کے انفارمیشن آفس سے ٹویٹر ہینڈل پی آئی بی فیکٹ چیک یا واٹساپ نمبر 8799711259 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے. وزارت نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر کسی شخص کو کسی ایسے پیغام یا فرضی خبر کا پتہ چلتا ہے جس سے فرقہ وارانہ تشدد پھیل سکتا ہے تو اس کی اطلاع پولیس کو دی جانی چاہیے.