Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, April 18, 2020

رمضان ‏المبارک ‏کی ‏فضیلت ‏۔۔۔

از قلم / محمد مامون الرشید /صداٸے وقت ۔
===============================
اے ایمان والوں تم پر رمضان کےروزے فرض کٸے گئے ہیں جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کئے گئے تھے تاکہ تمھارے اندر تقوی پیدا ہو { قران مقدس} 
قران شریف میں صرف اتنابتلایاگیاہےکہ روزےجس طرح مسلمانوں پرفرض کٸےگٸے پچھلی امتوں میں بھی فرض کٸےگٸے 
اس سےیہ لازم نہیں آتاکہ پچھلی امتوں کےروزےتمام حالات وصفات میں مسلمانوں ہی کےروزوں کےبرابرہوں مثلاروزوں کی تعداد ،روزوں کےاوقات کی تحدید اوریہ کہ کن ایام میں رکھےجاٸیں ان امورمیں اختلاف ہوسکتاہےچناچہ واقعہ بھی ایساہی ہواکہ تعداد میں کمی بیشی ہوتی رہی اورروزےکےایام اوراوقات میں فرق ہوتارہاہے
لعلکم تتقون میں اشارہ ہےکہ تقوی کی قوت حاصل کرنےمیں روزہ کوبڑادخل ہےکیونکہ روزہ سےاپنی خواہشات کوقابومیں رکھنےکاایک ملکہ پیداہوتاہےوہی تقوی کی بنیاد ہے 
وہ جنگ کے لئے گھوڑے تیار کرواتے تھے تمھیں تقوی کے لئے اپنے آ پ کو تیار کرناہے روزے کی مشق تم سے اسلئے کرائی جارہی ہے تاکہ تم بھوک کو قابو میں رکھ سکو، شہوت کو قابو میں رکھ سکو، پیاس برداشت کرسکو، خالص بنیت رضإالہی  رمضان کے روزے رکھنا ایمان کاجز ہے
 چند امور کی عاشقانہ پابندی کرنے میں آپ ان سے استفادہ کرسکینگے ۔جودرج سے واضح ہے ابن آدم کا ہر عمل اس کے لئے ہے، سواۓ روزے کے پس روزہ میرے لئے ہے اور میں اس کا اجر دونگا { بخاری شریف} 
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا روزہ دار کے منہ کی بو اللہ کے نزدیک مشک کی خوشبو سے زیادہ پسندیدہ ہے {بخاری شریف} 
حضور صلی اللہ علیہ وسلم روزے دار کےلئے فرمایا جنت میں ایک دروازہ ہے جسے ریان کہاجاتاہے روزہ دارقیامت کے دن اس سے جنت میں داخل ہونگےاور جب ان میں سےآخری شخص بھی داخل ہوجاۓگا تو اسے بندکردیا جاۓ گا اس کےبعد کوئ داخل نہ ہوسکے گا {مسلم شریف}
روزہ دار کے لئے دو خوشخبری افطار کرے تو خوش ہوتا ہے اور جب اپنے رب سے ملے گا تو روزے کی وجہ سے خوش ہوگا {بخاری شریف
 اللہ ہم سب کو رمضان کی صحیح قدردانی کی توفیق عطاء فرماۓ آمین

محمد مامون الرشید کنہواں استاد شعبہ تجوید قرآت مدرسہ طیب المدارس پریہار
 ابن حضرت مولاناحافظ ہارون الرشید صاحب المظاہری رحمۃاللہ علیہ سابق استاد مدرسہ بیت العلوم سراۓ میر اعظم گڑھ یوپی 
موبائل نمبر 9162111430