Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, April 20, 2020

مرادآباد۔۔ڈاکٹر ‏نظام ‏الدین ‏ہوٸے ‏”کورونا ‏شہید“۔۔متاثرہ ‏علاقوں ‏میں ‏کر ‏رہے ‏تھے ‏ڈیوٹی۔

مراد آباد۔۔اتر پردیش۔/صداٸے وقت /نماٸندہ / ٢٠ اپریل ٢٠٢٠۔
==============================
اتر پردیش کے ضلع مرادآباد میں کورونا کا قہر مسلسل جاری ہے۔۔اسی بیچ آج دوپہر کو ایک افسوسناک خبر آٸی۔کورونا سے متاثرہ علاقوں میں سروے کرنے کی ڈیوٹی کر رہے ایک ڈاکٹر کی کورونا سے موت واقع ہوگٸ۔ڈاکٹر کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد ان کو ٹی ایم یو اسپتال میں وینٹیلیٹر پر رکھا گیا تھا۔فی الحال ڈاکٹر کے اہلسنت خانہ کو کورانٹاٸن کردیا گیا ہے۔
      کورونا شہید ”ڈاکٹر نظام الدین“

سی ایم او ڈاکٹر اے سی گرگ کے مطابق پی ایچ سی تاج پور میں تعینات ڈاکٹر نظام الدین پچھلے آٹھ دنوں سے آٸسولیشن وارڈ میں بھرتی تھے۔ان کی فیملی کے پانچ ممبران کو کورانٹاٸن کردیا گیا۔
اس واقعہ سے پورے محکمہ صحت میں کھلبلی مچی ہوٸی ہے۔
ڈاکٹر نظام الدین کی دس دن پہلے طبیعت خراب ہوٸی تھی۔ان کی رپورٹ پازیٹیو آنے کے بعد ان کو اسپتال میں رکھا گیا۔۔۔مگر آج دوپہر ڈاکٹر نظام الدین ”کرونا شہید “ ہوگٸے۔۔
تاج پور پی ایچ سی کو پوری طرح لاک کردیا گیا ہے۔پورے اسٹاف کو کورونٹاٸن کے لٸیے بھیج دیا گیا ہے۔
ضلع میں اب تک 56 مریض مثبت پاٸے گٸے ہیں جس میں دو افراد کی موت ہوچکی ہے۔