Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, April 26, 2020

من کی بات سےوزیراعظم نریندرمودی کاخطاب:رمضان میں کریں خوب عبادات،عیدتک کوروناسےملے آزادی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف پورا ملک جس طرح متحد ہوکر پوری طاقت سے لڑ رہا ہے، اس سے وہ بہت زیادہ پرجوش ہیں اور ہم وطنوں کے جذبے کو سلام کرتے ہیں۔

نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /26 اپریل 2020.
=============================
 پی ایم مودی نے ریڈیو پر ہر ماہ نشر ہونے والے اپنے پروگرام 'من کی بات' میں اتوار کو کہا کہ وہ کورونا وائرس کےخلاف جاری جنگ کے درمیان'من کی بات' کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوروناوائرس کیخلاف جس طرح ملک کے لوگوں کو انہوں نے متحد اور پوری طاقت کے ساتھ لڑتے ہوئے دیکھا ہے، اس سے وہ انتہائی پرجوش ہیں اور ہم وطنوں کے جذبے کو سلام کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کو شکست دینے کی جنگ ملک کے عوام لڑ رہی ہے اور ملک کا ہر شہری اپنی طاقت کے مطابق اس جنگ میں شامل ہے۔ یہ لڑائی ہر شہری اورانتظامیہ لڑ رہی ہے۔ ملک کا عام آدمی اس جنگ میں شامل ہے۔گلی محلوں میں یہ لڑائی لڑی جا رہی ہے۔لوگ ایک دوسرے کی مدد کر رہے ہیں اور پورا ملک ایک ساتھ كورونا وائرس سے جدو جہد کررہاہے۔وزیراعظم نے کہا کہ كورونا کے خلاف اگر تالی، تھالی(پلیٹ) یا گھنٹی بجی ہے یا دیا جلا ہے تو اس نے بھی لوگوں کواس جنگ میں متحد کرنے کا احساس پیدا کرکے سب کو ایک ساتھ شامل کیا ہے۔
کورونا وائرس کے خلاف جاری جنگ کو دیکھتے ہوئے ایسا لگتا ہے، جیسا پورا ملک ایک مہا یگیہ کر رہا ہے.
ہر آدمی اپنی قوت سے اس کا سامنا کر رہا ہے۔کوئی کرایہ دار سے کرایہ نہیں وصول رہا ہے، کوئی اپنی پنشن اور زندگی بھر کی کمائی اس جنگ کے لئے وزیر اعظم کیئر فنڈ میں جمع کر رہا ہے۔ کوئی ماسک بنا رہا ہے تو کوئی بھنڈارا لگا رہا ہے۔ یہی امنڈتا جذبہ ہندوستان کی اس جنگ کو آگے بڑھا رہا ہے اور ہر آدمی کورونا وائرس کو شکست دینے میں مصروف ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ کچھ سالوں سے ملک کا ہر شہری ایک ہوکر زیادہ جوش و جذبے کے ساتھ ملک کی خدمت کرنے میں مصروف ہے۔ یہ کام چاہے سوچھ بھارت کا ہو یا بیت الخلا بنانے کا ہو، سب نے مل کر اس کام کو آگے بڑھایا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ اگر آپ کہیں بھی نظر ڈالیں گے تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ ہندوستان کی لڑائی پیپلز ڈرائیون ہے۔ اس وقت پوری دنیا اس وبا ءکے بحران کا سامنا کر رہی ہے ، جب مستقبل میں اس کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔اس سے نمنٹے کے طریق کار پربحث ہوگی تو مجھے یقین ہے کہ ہندوستان کی اس پیپلز ڈرائیون جنگ پر ضرور بات چیت ہوگی۔ ہندوستان میں ، لوگ کورونا کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، آپ بھی لڑ رہے ہیں ، حکومت اور انتظامیہ عوام کے ساتھ مل کر لڑ رہے ہیں۔ ہم خوش قسمت ہیں کہ آج پوری قوم ، ملک کا ہر شہری ، اس لڑائی کا ایک سپاہی ہے اور اس لڑائی کی قیادت کررہا ہے۔

رمضان المبارک کے موقع پر وزیر اعظم کا پیغام

وزیر اعظم نے کہا ، دوستو ، رمضان المبارک کا مقدس مہینہ بھی شروع ہو گیا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ اس رمضان کو اعتدال ، خیر سگالی ، حساسیت اور خدمت کی علامت بنایا جائے۔ اس بار ہم پہلے سے زیادہ دعائیں مانگتے ہیں تاکہ عید آنے سے پہلے ہی دنیا کورونا سے آزاد ہو۔ مجھے یقین ہے کہ رمضان المبارک کے ان دنوں میں ، مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ، ہم کورونا کے خلاف اس لڑائی کو مضبوط بنائیں گے۔
وزیر اعظم نے کہا ، ہمارے ہاں بیہو ، بیساکھی ، پوٹھنڈو ، ویشو اور اوڈیا نئے سال میں ایسے بہت سے تہوار ہوتے ہیں۔ ہم نے دیکھا کہ گھر میں رہ کر لوگوں نے کس طرح ان تہواروں کو سادگی کے ساتھ منایا اور لوگوں نے لاک ڈاؤن کے قواعد پر عمل کیا۔ اس بار ہمارے عیسائی دوستوں نے بھی گھر میں ایسٹر منایا ہے۔ اس عالمی وبا ءکے بحران کے درمیان آپ سبھی میرے اپنے خاندان کے ارکان ہیں اور اسی لیے تب میری ذمہ داری ہے کہ آپ کے لیے کچھ نکات بناؤں اور آپ کو کچھ مشورے دوں
وزیر اعظم نے کہا کہ دوسری بات برسر اقتدار آنے کے بعد من کی بات کا یہ 11 واں ایپی سوڈ ہے۔میری خواہش ہے کہ اگلے ماہ جب من کی بات کرنے آٶں تو پوری دنیا کو کورونا سے نجات مل چکی ہوگی۔