Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, April 22, 2020

چین: ایک کروڑ آبادی والا ایک اور شہر خطرے میں

چین کے شمالی صوبے ہیلونگجیانگ کے دارالخلافہ ہاربن کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہاں کورونا وائرس کی وبا وسیع پیمانے پر پھیل سکتی ہے۔ شہر کی آبادی ایک کروڑ بتائی جاتی ہے۔ ملک نے سفر پابندیاں مزید سخت کر دی ہیں۔

صداٸے وقت /ذراٸع /  ٢٢ اپریل ٢٠٢٠۔

==============================

خبر رساں ادارے روئٹرز نے مقامی میڈیا کے حوالے سے خبر دی ہے کہ شہر میں نہ تو ایسی کسی گاڑی کے داخلے کی اجازت ہے جو مقامی طور پر رجسٹرڈ نہیں اور نہ کسی دوسرے علاقے کے مکینوں کو کسی رہائشی علاقے میں جانے کی اجازت نہیں ہے ۔شہر میں پہلے ہی چین سے باہر یا پھر چین کے وبا سے متاثرہ علاقے سے آنے والوں کو کہا گیا تھا کہ وہ تہنائی اختیار کریں۔


ہاربن کے روس کے ساتھ فضائی روابط برقرار ہیں اور وہاں منگل کو کورونا وائرس کے سات مصدقہ کیسز سامنے آئے۔ اس کے بعد مقامی منتقلی کے کیسز کی تعداد 52 ہو گئی ہے۔اس میں صحت یاب اور ہسپتال سے ڈسچارج ہونے والے مریض شامل نہیں ہیں۔

اس کے علاوہ روس سے آنے والے تین مسافر بھی متاثر ہوئے ہیں جبکہ 1400 افراد ایسے ہیں جنھیں کورونا کی علامات ظاہر ہونے پر نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ چین نے کورونا وائرس کے 30 نئے کیسز کی تصدیق منگل کو کی تھی۔ ان میں سے 23 بیرونی منتقلی کے کیسز تھے۔ ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 4632 ہے جبکہ مصدقہ کیسز کی تعداد 82788 ہے۔