Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, April 28, 2020

مسجد حرام اور مسجد نبوی میں کیسے رکھا جارہا ہے سماجی فاصلہ کا خیال

کورونا وائرس کے پیش نظر مسجد حرام اور مسجد نبوی میں سماجی فاصلہ کے اصول اور صحت سے متعلق جاری کردہ پروٹوکول پرعمل درآمد شروع ہے۔

صداٸے وقت / ذراٸع /٢٩ اپریل ٢٠٢٠۔
=============================
سعودی عرب میں حرمین شریفین کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے حرمین جنرل پریزیڈنسی کی طرف سے کورونا وائرس کے پیش نظر مسجد حرام میں سماجی فاصلہ کے اصول اور صحت سے متعلق جاری کردہ پروٹوکول پرعمل درآمد شروع کرا دیا گیا ہے ۔ حرمین شریفین کے نام سے ایک ٹویٹر ہینڈل سے مسجد حرام اور مسجد نبوی میں نماز کے دوران سماجی فاصلہ کی کچھ تصاویر ٹویٹ کی گئی ہیں ، جو کافی وائرل ہورہی ہیں ۔
       مسجد الحرام میں نماز کا منظر 

خیال رہے کہ شاہ سلمان کی ہدایت اور وزارت صحت کی سفارشات کے بعد حرمین پریزیڈنسی نے کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال کے تناظر میں نماز تراویح دس رکعات پڑھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ علاوہ ازیں تکمیل قرآن نماز تہجد میں مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
ادھر مدینہ منورہ میں واقع مسجد نبوی میں بھی نماز کے دوران سماجی فاصلہ کا خیال رکھا جارہا ہے ۔
       مسجد نبوی میں نماز کا منظر