Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, April 8, 2020

کرونا واٸرس کیوجہ سے لاکه ڈاٶن کے چلتے گھر گھر راحت پہنچا رہے ہیں عظمت علی۔



جونپور۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /اجود قاسمی کی رپورٹ۔
==============================
 پورے ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے 21 دنوں کے لئے لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے سب سے زیادہ اثر ان غریب لوگوں پر پڑا ہے جو روزانہ محنت مزدوری کر کے اپنے اہل خانہ کا خرچ چلاتے تھے. تمام غریب ایسے ہیں جن کے پاس کھانے کا انتظام بھی نہیں ہے۔
ایسے میں ہر جگہ سماجی کارکن تنظیموں نے ایسے تمام لوگوں کو کھانا کھلانے اور امدادی سامان دینے کی ذمہ داری لی ہے۔
ضلع جونپور میں سماجی کارکن عظمت علی نے اپنے محلے کے ساتھ ساتھ آس پاس کے محلوں میں بھی لاک ڈاؤن کے پہلے ہی دن سے ضرورت مندوں کو تلاش کرکے گھر گھر

جا کر امداد فراہم کر رہے ہیں. اس دوران عظمت علی نے کہا کہ اگر تمام لوگ اپنے اپنے محلے کی ذمہ داری لے لیں تو کوئی بھی غریب بھوکا نہیں سويےگا. انہوں نے مزید کہا کہ صرف میرا ایک ہی مقصد ہے کہ کوئی بھی غریب بھوکا نہ سوئے اور جب تک ملک میں لاک ڈاؤن رہے گا میں اپنی وسعت کے مطابق غریبوں کی مدد کرتا رہوں گا. انہوں نے آخر میں کہا کہ بس میری اللہ سے یہی دعا ہے کہ جلد سے جلد اس وباء سے هم سب كو نجات دے تاکہ پورے ملک کے باشندے امن کے ساتھ رہ سکیں۔
عظمت علی کی اس نیک مہم کی وجہ سے بیشتر غریب، بے بس اور مزدوروں کا پیٹ بھرا جا سکتا ہے۔