Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, April 8, 2020

کورونا ٹیسٹ کو لے کر سپریم کورٹ کا تبصرہ۔۔۔پراٸیویٹ لیب نہیں لے سکتی فیس۔

ٹیسٹ کروانے کے بعد حکومت کی جانب سے لیبز کو فیس کی ادائیگی کی جاسکتی ہے ۔ اس سلسلہ میں ایک طریقہ کار بنایا جاسکتاہے۔

نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /٨ اپریل ٢٠٢٠۔
==============================
ہندوستان میں کورونا وائرس کی جانچ کے لئے نجی لیبز کے ذریعہ 4500 روپئے فیس وصول کیے جانے کے خلاف سپریم کور ٹ میں داخل کردہ عرضداشت پر آج کورٹ نے سماعت کی ہے۔ کورٹ نے کہا کہ نجی لیبز کو کووڈ 19 یعنی کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے روپئے لینے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ کورٹ اس سلسلہ میں احکامات جاری کریگا۔جسٹس بھوشن نے سماعت کے دوران کہا کہ لبیز کے پاس کورونا ٹیسٹ کی جانچ کے لیے فیس مقرر کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔ ٹیسٹ کروانے کے بعد حکومت کی جانب سے لیبز کو فیس کی ادائیگی کی جاسکتی ہے ۔ اس سلسلہ میں ایک طریقہ کار بنایا جاسکتاہے۔
گذشتہ ماہ ، ہندوستانی کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) نے منظور شدہ نجی لیبارٹریوں (لیبز) کو منظوری دے دی۔ اس کے ساتھ ہی کورونا ٹیسٹ کی قیمت 4،500 روپئے مقرر کی گئی تھی۔ 4500 روپئے دے کر کورونا وائرس کی جانچ کروانے کی سہولت دی گئی تھی۔ فیس میں 3000 روپئے چیک اپ کے لیے اور 1500 روپے اسکریننگ کے لیے رکھے گئے ہیں۔ تاہم ، حکومت نے لوگوں سے بھی جلد بازی میں ٹیسٹ نہ کروانے کی اپیل بھی کی ہے۔۔ تفتیش کےلیے آپ کو ایک ماہر طبیب کی ضرورت ہوگی۔