Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, April 13, 2020

کورونا وائرس کے مد نظر شوہر و بیوی کے تعلقات پر مبنی سعودی سپریم علما کونسل کے اہم رکن ڈاکٹر عبد اللہ المطلق کا فتوی

کورونا وائرس کا قہر پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے اور سعودی عرب بھی اس کی زد میں ہے ۔ سعودی عرب میں تین ہزار سے زیادہ کورونا کے کسیز سامنے آچکے ہیں اور درجنوں افراد کی جانیں تلف ہوچکی ہیں ۔
صداٸے وقت /ذراٸع /
==============================
سعودی عرب کے ایک بڑے عالم دین ڈاکٹرعبداللہ بن محمد المطلق نے اپنے ایک تازہ ترین فتویٰ میں کہا ہے کہ اگر کوئی خاتون اپنے خاوند کوکورونا وائرس کے ڈر سے جسمانی تعلقات قائم کرنے کیلئے قریب آنے دینے سے منع کردیتی ہے تو وہ گنہگار نہیں ہوگی ۔ خیال رہے کہ کورونا وائرس کا قہر پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے اور سعودی عرب بھی اس کی زد میں ہے ۔ سعودی عرب میں تین ہزار سے زیادہ کورونا کے کسیز سامنے آچکے ہیں اور درجنوں افراد کی جانیں تلف ہوچکی ہیں ۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے کے لیے مملکت بھر میں جاری کرفیو میں تا حکم ثانی توسیع کا حکم دیا ہے۔
دراصل سعودی سپُریم علما کونسل کے اہم رُکن اور ایوان شاہی کے مشیر ڈاکٹر المطلق سعودی ٹی وی چینل کے مذہبی پروگرام فتاویٰ میں عوام کے سوالات کا جواب دے رہے تھے ، تبھی ایک خاتون نے ان سے سوال کیا کہ میرا شوہر کورونا کی موجودہ وبا کے دنوں میں بھی گھر پر نہیں بیٹھتا ہے اور زیادہ وقت باہر ہی گزارتا ہے ۔ اس کو حکومت کی ہدایات کی بھی پروا نہیں ہے ، جس کی وجہ سے میں اپنی اور بچوں کی صحت اور زندگی کے حوالے سے فکر مند ہوں ۔ خاتون مزید بتایا کہ اس ڈر کی وجہ سے اس نے شوہر کے ساتھ سونا بھی بند کر دیا ہے ۔ خاتون نے سوال کیا کہ کیا میں ایسا کر کے کسی گناہ کا ارتکاب کر رہی ہوں؟۔
اس سوال کے جواب میں ڈاکٹرعبداللہ بن محمد المطلق نے خاتون سے کہا کہ آپ بالکل بھی گناہ کی مرتکب نہیں ہورہی ہیں ۔ بلکہ آپ تو اپنی حفاظت کر رہی ہیں ۔ کیونکہ یہی فرمان خداوندی ہے کہ اپنے آپ کو ہلاکت میں مت ڈالو ۔ ڈاکٹر المطلق نے کہا کہ آپ شوہر کی بات کورونا وائرس کے ڈر کی وجہ سے نہیں مان رہی ہیں ۔ اگر آپ کی بات مان کر آپ کا شوہر گھر پر بیٹھ کر اپنی جان کو محفوظ نہیں بناتا ہے ، تو آپ اپنی حفاظت کی خاطر خود کو اس سے دُور ہی رکھیں ۔
یہی نہیں ڈاکٹر مطلق نے مزید کہا ہے کہ اگر آپ کا شوہر باز نہیں آتا تو کسی شُبہے کی صورت میں اُسے 14 روز کے لیے کوارنٹائن میں منتقل کروا دیں۔ ساتھ ہی ساتھ ڈاکٹر المطلق نے مسلمان مردوں سے اپیل کی کہ وہ خدا کا خوف کرتے ہوئے خود کو گھروں تک ہی محدود رکھیں تاکہ کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر ان کی بیویاں اور گھر والے خوف اور پریشانی میں مبتلا نہ ہوں۔