Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, April 17, 2020

روزہ ‏کی ‏فضیلت ‏۔۔


مضمون_نگار ۔۔۔/قاری محمد مامون الرشید صاحب کنہواں استاد شعبہ تجوید و قرات مدرسہ طیب المدارس پریہار سیتامڑھی۔
            صداٸے وقت 
         ==========
اسلام کے پانچ رکنوں میں سے ایک رکن روزہ ہے عر بی میں اس کو صوم کہتے ہیں 
صوم کے لغوی معنی روزہ رکھناچلنے پھرنے بولنے کھانے پینے سے رک جانا صام النہار دوپہر ہونا صامت الریح ہوا کا رک جانا اصطلاح میں کھانے پینے اور نفسانی خواہشات کی تکمیل سے اجتناب کرنے کو کہتے ہیں ہم روزے میں ان تینوں چیزوں سے اجتناب کرتے ہیں جو فی نفسہ جائز ہے کھانا پینا حلال ہے اسی طرح جائز طریقے سے زوجین کا نفسانی خواہشات کی تکمیل کرنا یہ بھی حلال ہے لیکن حلال چیزوں سے تو ہم پرہیز کرتے ہیں مگر ان چیزوں سے جس سے شریعت نے منع کیا ہے حرام قرار دیاہے مثلا غیبت ، بدنگاہی ، جھوٹ ، ان سے باز نہیں آتے ایسے لوگوں کے بارے میں آپ صلی الل علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالی فرماتاہےکہ جو شخص روزے کی حالت میں جھوٹ بولنانہ چھوڑے تو مجھے اس کا بھوکا رہنے اور پیاسا رہنے کی کوئ حاجت نہیں روزے کی فضیلت و اہمیت اس اعتبار سے بڑھ جاتی ہے کہ انسان کے نیک کام کا بدلہ دس گنا سے سات سو گنا تک بڑھا دیا جاتاہے جبکہ روزے کے بارے میں اللہ فرماتاہے کہ روزہ کا بدلہ میں دونگا کیوں کہ روزہ میرے لئے رکھاہے میرے لئے شدید بھوک پیاس گرمی برداشت کیاہے کل عمل بن آدم لہ الا الصیام فانہ لی وانا اجزی بہ بخاری شریف 
لہذا اس ماہ مقدس میں روزے کے ساتھ ساتھ قرآن کریم کی بھی خوب تلاوت کریں کیونکہ اس ماہ سے قرآن کریم کو ایک خاص مناسبت ہے حضورصلی اللہ علیہ وسلم حضرت جبرئیل علیہ السلام کے ساتھ پوراقرآن دور فرماتے تھے اسی لئے کثرت سے اللہ کا ذکر کریں استغفار کی کثرت کریں نوافل کا اہتمام کریں 
اللہ ان باتوں پر ہم سب کو عمل کرنے کی توفیق عطاء فرماۓ آمین۔

محمد مامون الر شید کنہواں استاد شعبہ تجوید و قرات مدرسہ طیب المدارس پریہار بن حضرت مولانا حافظ ھارون الرشید صاحب المظاہری رحمۃاللہ علیہ سابق استاد مدرسہ بیت العلوم سراۓمیر اعظم گڑھ یوپی موبائل نمبر 9162111430