Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, May 8, 2020

دہلی میں تبلیغی جماعت کے پروگرام میں شامل ہوئے 10 انڈونیشائی شہریوں کو ملی ضمانت۔

ضمانت پانے والے افراد میں چھ خواتین بھی شامل ہیں ۔ یہ سبھی تبلیغی جماعت سے وابستہ ہیں اور مارچ میں نظام الدین مرکز میں ہوئے پروگرام میں شامل ہوئے تھے ۔

ممبٸی / صداٸے وقت /ذراٸع /٨ مٸی ٢٠٢٠۔
=============================
دہلی میں تبلیغی جماعت کے پروگرام میں شامل ہونے کی بات چھپانے کے الزام میں گرفتار کئے گئے 10 انڈونیشیائی شہریوں کو ممبئی کی ایک عدالت نے جمعہ کو ضمانت دیدی ۔ دہلی کے نظام الدین میں واقع تبلیغی جماعت کا مرکز مارچ کے آخر میں کورونا وائرس کا ایک ہاٹ اسپاٹ بن کر ابھرا تھا ۔
ضمانت پانے والے افراد میں چھ خواتین بھی شامل ہیں ۔ یہ سبھی تبلیغی جماعت سے وابستہ ہیں اور مارچ میں نظام الدین مرکز میں ہوئے پروگرام میں شامل ہوئے تھے ۔ بعد میں یہ گروپ ممبئی پہنچا ، لیکن افسران کو یہ نہیں بتایا کہ وہ پروگرام میں شامل ہوئے تھے ۔
ممبئی پولیس نے بعد میں ان لوگوں کا پتہ لگایا اور پھر کوارنٹائن میں بھیج دیا ، جس کی مدت پوری ہونے پر انہیں گرفتار کرلیا گیا ۔ 
مضافاتی باندرہ میں واقع عدالت سے ضمانت نہ ملنے کے بعد ان لوگوں نے سیشن عدالت میں ضمانت کی عرضی داخل کی تھی ۔ کورونا ٹیسٹ میں یہ سبھی افراد وائرس سے پاک پائے گئے تھے ۔ عرضی میں سبھی پہلووں پر غور کرنے کے بعد عدالت نے انہیں ضمانت دیدی ۔
اطلاعات کے مطابق یہ سبھی غیر ملکی شہری سات مارچ کو ممبئی پہنچے تھے ، اس کے بعد یہ سبھی ایک اپارٹمنٹ میں رہنے لگے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ سبھی لوگ 22 دنوں تک گھومتے رہے ۔ جانچ میں 12 میں سے دو لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی ۔