Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, May 2, 2020

کوارنٹین کے بعد جیل بھیجے گئے 11 جماعت سے وابستہ افراد ، 9 لوگ ہیں تھائی لینڈ کے شہری!

شاہجہاں پور۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /نماٸندہ /ذراٸع۔/٢ مٸی ٢٠٢٠
==============================
کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پاؤں پسار رہی ہے۔لاک ڈاؤن کے باوجود کورونا متاثرین کی بڑھتی ہوئی رفتار پرروک نہیں لگ پا رہی ہے۔ملک میں بڑھتی ہوئی مریضوں کی تعداد کے درمیان تبلیغی جماعت کے لوگوں پر کارروائی جاری ہے۔
اتر پردیش میں کوارنٹین کے بعد 11 جماعتی افراد کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔جیل بھیجے گئے جماعت سے وابستہ افراد میں 9 تھائی لینڈ کے ہیں۔اتر پردیش کے شاہ جہاں پور میں تمام 11 جماعت سے وابستہ افراد کو ریمانڈ پر لے کر عارضی جیل میں رکھا گیا ہے۔تھائی لینڈ کے جماعت کے لوگوں کے خلاف غیر ملکی ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔
پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔کہا جاتا ہے کہ ان سب کو کورونا کے معاملات سامنے آنے کے بعد پولیس نے ایک مدرسے سے پکڑا تھا۔ان تمام کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا تھا۔ٹیسٹ میں تھائی لینڈ کے رہائشی ایک جماعتی کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔کورونا مثبت پائے گئے افرادکا علاج ہوا،علاج کے بعد وہ مکمل طور پر ٹھیک ہو چکے ہیں۔