Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, May 16, 2020

کوڈ 19 ..ضلع جونپور ریڈ زون کے دہانے پر۔۔ممبٸی سے آٸے مہاجر مزدوروں میں نصف درجن مثبت۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت  (نماٸندہ)۔20مٸی 2020
============================
کورونا وبا کے دوران گزشتہ ہفتہ تک ضلع کے سبھی مریض کی رپورٹ منفی آنے کے بعد ضلع آرینج زون سے گرین زون میں جانے کوشش کر رہا تھا کہ مہاجز مزدوروں کی وجہ سے تین ہی روز میں ضلع ریڈ زون میں داخل ہونے کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔ہفتہ کے روزممبئی سے آئے نصف درجن لوگوں کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد ضلع میں مریضوں کی تعداد 24پہنچ گئی اور اس مرض سے مرنے والوں میں بھی ایک نام شامل ہو گیا۔حالانکہ ضلع کے کل 24کورونا مریضوں میں 8مریض پہلے ہی صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔

واضع ہو کہ ضلع مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ نے گزشتہ ہفتہ ہی ضلع کو کورونا سے پاک ہونے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ضلع کے کورونا کے سبھی8مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ چکے ہیں،اب کوئی بھی مریض یہاں نہیں ہے۔گزشتہ پیر کے روز سے ممبئی،گجرات اور دیگر صوبوں سے چوری چھپکے اور دیگر طرح سے گھر پہنچے مزدوروں نے گرین زون میں جانے کے سبھی ارمان پر پانی پھیر دیا۔ محکمہ صحت کے زریعے ان مزدوروں کے خون کے نمونہ لیکر جانچ کرائی گئی تو کورونا کا ایسا بلاسٹ ہوا کہ چار دنوں میں ہفتہ کے روزنصف درجن نئے مریضوں کے ساتھ ضلع میں مریضوں کی تعداد24پہنچ گئی۔گزشتہ روز منگرابادشاہ پور قصبہ کے شیلٹر ہوم میں ظفرآباد تھانہ حلقہ کے ناتھو پور گاؤں کے رہنے والے پردیپ سونکر کی موت کے بعد ہفتہ کے روز جانچ کی رپورٹ مثبت ملنے پر ضلع میں کورونا سے مرنے والوں میں ایک نام بھی شامل ہو گیا۔کورونا کی وجہ سے ضلع میں ہوئی پہلی موت سے ضلع میں لوگوں کا فکرمند ہونا بھی لازمی ہے۔حالانکہ مہاراسٹر،گجرات سمیت دیگر صوبوں سے مزدوروں کے گھر واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ضلع مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ نے بتایا کہ گزشتہ روز شیلٹر ہوم میں مرنے والا نوجوان بھی کورونا کا مریض تھا۔انھوں نے بتایا کہ ہفتہ کے روز آئی رپورٹ میں رام پور بلاک کے ہتھیرا گاؤں کے کلدیپ سنگھ اور پرتھوی پور کے سونو سنگھ،سرکونی بلاک کے وشن پور گاؤں کے شرون کمار چوبے اور لوہراتلا گاؤں کے رام نریش،مچھلی بلاک کے جہنشاپور گاؤں کے رہنے والے سروج پٹیل اور رام نگر بلاک کے بشاپور گاؤں کے سمپت کورونا کے مثبت مریض پائے گئے۔سبھی مریضوں کو کورانٹین سینٹر سے ایمبولنس کے زریعے وارانسی بھیجتے ہوئے اہل خانہ اور ملنے والوں کی نشاندہی کر جانچ کرائی جا رہی ہے۔