Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, May 16, 2020

زمینی تنازعہ میں دو سگے بھاٸیوں میں مار پیث۔طرفین سے نصف درجن افراد زخمی۔۔۔۔ایک کی دوران علاج موت۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /16 مٸی 2020
=============================
).
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے تاخہ پورب گاؤں میں گزشتہ دیر شام زمینی تنازعہ کو لیکر حقیقی بھائیوں کے درمیان ہوئی مارپیٹ میں نصف درجن لوگ زخمی ہو گئے۔سبھی زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا جہاں ایک کی حالت نازک دیکھ ضلع اسپتال ریفر کر دیا گیا جہاں علاج کے دوران موت ہو گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر تین لوگوں کے خلاف مقدمہ قائم کر کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں کے رہنے والے حقیقی بھائی ہریش چندر اور مولچندر کے درمیان کافی عرسے سے زمینی تنازعہ چل رہا ہے۔گزشتہ دیر شام کسی بات کو لیکر دونوں کے درمیان کہا سنی ہونے لگی۔کہا سنی کے دوران دونوں فریق کے لوگ لاٹھی ڈنڈہ لیکر ایک دوسرے پر حملہ ور ہو گئے جس کے سبب میں ایک فریق سے کپور چند18اور اس کا بھائی اونیش14اور دوسرے فریق سے سریکھا30اہلیہ مولچند سمیت اعظم گڑھ ضلع کے بلارمؤ کے رہنے والے ستیہ پرکاش16،بھوال18اور مولچند36زخمی ہو گئے۔مارپیٹ کے بعد سبھی زخمیوں کو مقامی لوگوں کی مددسے علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا جہاں کپور چندر کی حالت نازک دیکھ ڈاکٹروں نے بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔ضلع اسپتال میں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔