Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, May 16, 2020

ممبٸی سے آٸے ایک شخص نے ہوم کورنٹاٸن کے دوران کیا خودکشی

جون پور۔۔۔اتر پردیش / صداٸے وقت /(نماٸندہ)۔
============================
رام پور تھانہ حلقہ کے گوپالاپور گاؤں میں چار روز قبل ممبئی سے واپس لوٹے نوجوان نے ہوم کوارنٹین کے دوران بیوی سے تنازعہ کے سبب میں پھانسی لگا کر خودکشی کر لیا۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔

اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں کے رہنے والے جے کمار موریہ 32ولد رام جتن موریہ کئی سالوں سے ممبئی میں روزی روٹی کے سلسلے سے ایک ٹیلی کام کی دکان پر نوکری کرتا تھا۔لاک ڈاؤن کے دوران پریشان ہونے پر چار روز قبل وہ گھر پہنچا تھا اور پردھان کی ہدایت پر ہوم کوارنٹین میں تھا۔بتاتے ہیں کہ کوارنٹین کے دوران گزشتہ دیر شام کسی بات کو لیکر اس کی اہلیہ سے کہا سنی ہو گئی جس پر اہل خانہ نے اسے ڈانٹ دیا۔دیر شب کوارنٹین کے دوران ہی گھر کے باہر واقع درخت سے پھانسی لگا کر خودکشی کر لیا۔ہفتہ کی الصبح کنبہ کے لوگوں نے درخت سے لٹکتی ہوئی لاش دیکھا تو شور مچانا شروع کیا۔شور سن مقامی لوگ موقع پر جمع ہو گئے اور اطلاع پولیس کو دی گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔