Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, May 16, 2020

کمینٹی کچن میں جھلسے وشال سنگھ کو پرینکا گاندھی کا خط۔۔ضلع کانگریس صدر نے گھر پر پہنچایا ۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت / (نماٸندہ)۔15 مٸی 2020
===========================
ضلع کانگریس کمیٹی کی جانب سے کورونا وائرس کی وجہ سے بے سہارا،پریشان اور مجاجرین مزدوروں کیلئے چلائی جا رہی کمیونٹی کچن میں تین روز قبل کھانہ تیار کرنے کے دوران گیس پائپ پھٹنے سے کارکن وشال سنگھ حکم آگ کی زد میں آکر جھلس گئے۔پارٹی کارکن کے جھلسنے کی اطلاع ملتے ہی کانگریس پارٹی اتر پردیش کی انچارج پرینکا گاندھی نے خط ارسال کر وشال سنگھ کی حوصلہ افزائی کی۔

ہفتہ کے ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر فیصل حسن تبریز پارٹی عہدیداران کے ساتھ جھلسے کارکن وشال سنگھ حکم کی رہائش پہنچے جہاں پرینکا گاندھی کے خط کو دیتے ہوئے بتایا کہ پارٹی کے زریعے غریب،مزدوروں کیلئے کمیونٹی کچن سے فاکہ کشی کے دہانے پر پہنچے لوگوں کو کھانہ میسر کرایا جارہا تھا۔اس کچن میں پارٹی کے سبھی کارکن لگے ہوئے تھے لیکن ایک حادثہ میں وشال سنگھ حکم جھلس گئے۔پارٹی کے کارکن کو حادثہ کا شکار ہونے کی خبر ملتے ہی صوبے کی انچارج پرینکا گاندھی نے خط ارسال کر خیریت دریافت کرتے ہوئے حوصلہ افزائی کی ہے۔اعلی عہدیداران کے زریعے حوصلہ افزائی سے کارکنوں میں نئی توانائی پیدا ہوئی ہے۔اس موقع پر دھرمیند نشاد،آشیش مالی،گیانیش سنگھ،رانا ویشو پرتاپ سنگھ،مکیش پانڈے،اجے سیٹھ سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔