Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, May 13, 2020

سعودی عرب میں 23 مئی سے 27 مئی تک مکمل لاک ڈاون کا اعلان۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے 1911 نئے کیسوں کی تصدیق کی گئی ہے اور اس مہلک وَبا کا شکار نو افراد کی موت ہوئی ہے۔

صداٸے وقت / ذراٸع / ١٣ مٸی ٢٠٢٠/ ۔
=============================
کورونا وائرس کے پیش نظر سعودی عرب نے 23 مئی سے 27 مئی تک پوری مملکت میں مکمل طور پر لاک ڈاون کا اعلان کیا ہے ۔ گلف نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق داخلی امور کی وزارت نے کہا کہ پانچ دنوں کیلئے پوری مملکت میں 24 گھنٹوں کا لاک ڈاون نافذ کیا جائے گا ۔ یہ لاک ڈاون 30 رمضان المبارک سے شروع ہوگا اور چار شوال المکرم تک رہے گا ۔ یہ قدم شاہ سلمان بن عبد العزیز کی ہدایات پر اٹھایا گیا ہے 
ادھر العربیہ ڈاٹ نیٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس کے 1911 نئے کیسوں کی تصدیق کی گئی ہے اور اس مہلک وَبا کا شکار نو افراد کی موت ہوئی ہے۔ سعودی وزارت صحت کے مطابق مملکت میں اب کورونا وائرس کے کل کیسوں کی تعداد 42925 ہوگئی ہے۔ ان میں 264 افراد وفات پا چکے ہیں۔
وزارت صحت کے ترجمان محمد العبد العالی نے منگل کے روز بتایا ہے کہ کرونا کے نئے کیسوں میں 69 فی صد غیر سعودی مکین ہیں اور 31 فی صد سعودی شہری ہیں ۔ نئے تشخیص شدہ کیسوں میں 82 فی صد مرد حضرات اور 18 فی صد خواتین ہیں۔  ترجمان نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس سے مرنے والے نو افراد میں دو سعودی شہری ہیں اور سات غیرسعودی ہیں ۔ وہ مکہ مکرمہ ، جدہ ، نجد میں واقع وادی الدوسیر میں رہ رہے تھے۔ان کی عمریں 29 اور 64 سال کے درمیان تھیں اور وہ پہلے بھی مختلف دائمی امراض کا شکار تھے۔