Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, May 13, 2020

» فوج میں تین سال کے لئے شامل ہوسکیں گے عام ہندوستانی، اگر اس تجویز پر لگی مہر۔۔۔۔

ہندوستانی فوج  کے ذرائع نے بتایا، ’ایک تجویز پر غور کیا جارہا ہے، جس کے تحت عام شہریوں کو وطن کی خدمت کرنے کے لئے تین سال کی ٹور ڈیوٹی  کی اجازت دی جائے 

نئی دہلی:صداٸے وقت / 14 مٸی ٢٠٢٠/ذراٸع۔
=============================
 حالیہ اصول وضوابط اور صورتحال میں ایک اہم تبدیلی کرتے ہوئے، ہندوستانی فوج  تین سال کے لئے ’ٹور آف ڈیوٹی’  کے لئے عام شہریوں کو اپنے اداروں میں شامل ہونےکی تجویز پر غور کر رہی ہے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کو ہندوستانی فوج سے منسلک ذرائع نے بتایا ’ایک تجویز پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے، جس کے تحت عام شہریوں  کو قوم کی خدمت کرنے کے لئے تین سال کی ٹور ڈیوٹی کی اجازت دی جائے گی
تجویز کے بارے میں پوچھے جانے پر فوج کے ترجمان نے اس کی تصدیق کی۔ یہ تجویز ملک کی بہترین صلاحیت کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی ہندوستانی فوج کی کوششوں کا حصہ ہے۔ موجودہ وقت میں، جو سب سے چھوٹی مدت ہے، وہ شارٹ سروس کمیشن کے تحت 10 سال ہے۔
ذرائع نے کہا کہ نوجوانوں کے لئے اسے مزید پُرکشش بنانے کے لئے فورس کے اعلیٰ عہدیداران کے ذریعہ شارٹ سروس کمیشن کا جائزہ بھی لیا جارہا ہے۔ ہندوستانی فوج گزشتہ کئی سالوں سے افسران کی کمی کا سامنا کر رہی ہے اور جلد از جلد اسے دور کرنا چاہتی ہے۔ شارٹ سروس کمیشن کو پہلے پانچ سال کی کم از کم سروس کے ساتھ شروع کیا تھا، لیکن پھر اسے اور زیادہ پرکشش بنانے کے لئے اسے 10 سال تک بڑھا دیا گیا تھا۔