Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, May 5, 2020

سوشل میڈیا پر اسلام مخالف پوسٹ کرنے کا شاخانہ : 3 ہندوستانی شہری ملازمت سے محروم

متحدہ عرب امارات میں سوشل میڈیا پر اسلام مخالف پوسٹ کرنے پر مزید 3 ہندوستانیوں کو اپنی ملازمت سے محروم ہونا پڑا۔
صداٸے وقت /ذراٸع /4 مٸی 2020.
=============================
متحدہ عرب امارات میں سوشل میڈیا پر اسلام مخالف پوسٹ کرنے پر مزید 3 ہندوستانیوں کو اپنی ملازمت سے محروم ہونا پڑا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ، کچھ روز پہلے ہی ہندوستانی سفیر نے خلیجی ملک میں مقیم تارکین وطن کو متنبہ کیا تھا کہ وہ سوشل میڈیا پر اس طرح کے اشتعال انگیز پیغامات پوسٹ نہ کریں۔
گلف نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق ، شیف راؤت روہت اور اسٹور  کیپر سچن کنیگولی کےسوشل میڈیا پر اسلام مخالف پوسٹ کرنے کے بعد برطرف کردیا گیاہے یا انہیں ملازمت پر واپس نہ آنے کے لیے کہا گیاہے۔
اس کے علاوہ دبئی کی نجی کمپنی نے کیش کاؤنٹر سنبھالنے والے ملازم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے برطرف کردیاہے۔ ان تینوں افراد کے نام ان نصف درجن ہندوستانیوں میں شامل ہوگئے ہیں جن کے خلاف دبئی میں ایسی کارروائی کی گئی ہے۔اس رپورٹ میں کہا گیا ہے ، "ایسا لگتا ہے کہ ہندوستانی مشن کی طرف سے دی گئی وارننگ کا کوئی اثر نہیں ہوا ہے۔کیوں کہ سوشل میڈیا پر اسلام فوبک تبصرے اور پوسٹ شائع کرنے والے ہندوستانی تارکین وطن کی فہرست لمبی ہوتی جارہی ہے۔
واضح ہو  کہ 20 اپریل کو ہندوستانی سفیر پون ورما نے خلیجی ممالک میں مقیم ہندوستانی شہریو ں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر اسلام مخالف پوسٹ یا پھر ایسی کوئی متنازعہ پوسٹ نہ کریں جس سے کسی کے جذبات مجروح ہو۔دبئی میں متعدد ریستوراں چلانے والے اجادیہ گروپ کے ترجمان نے شیف روہت کی برطرفی کی تصدیق کردی۔ ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا کہ روہت کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔
اسی دوران ، شارجہ میں واقع نیوک آٹومیشن کمپنی نے بتایا گیا کہ اسٹور کیپر سچن کو اگلے احکامات تک معطل کردیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ، کمپنی کے مالک نے بتایا کہ اس کی تنخواہ روک دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ، اسے کہا گیا ہے کہ وہ کام پر نہ آئیں۔