Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, May 5, 2020

ٹانڈہ۔۔۔سابق ایم ایل اے عظیم الحق پہلوان کا انتقال۔۔علاقے میں غم کی لہر۔

امبیڈکر نگر۔۔۔اتر پردیش / صداٸے وقت /نماٸندہ / 5 مٸی 2020.
=============================
ٹانڈہ۔افسوناک خبر ہے کہ ضلع امبیڈکر نگر قصبہ ٹانڈہ سے سماج وادی پارٹی کے سابق ایم ایل اے عظیم الحق پہلوان کا آج صبح انتقال ہوگیا ۔ان کی عمر 58 سال تھی۔
مرحوم کافی عرصہ سے علیل تھے ۔وہ ذیابیطس کے مرض میں مبتلا تھے ۔اس سے قبل ان کو دل کا دورہ بھی پڑ چکا تھا۔وہ آج صبح اپنے آباٸی گاٶں بھولے پور سے تقریباً ساڑھے نو بجے لکھنٶ نکلنے والے تھے کہ اچانک ”ساٸیلینٹ ہارٹ اٹیک “ ہوا اور ان کا انتقال ہوگیا۔۔
ان کے انتقال کی خبر سنتے ہی پورے علاقے میں غم کی لہر دوڑ گٸی اور ان کے گھر پر تعزیت کرنے والوں کا تانتا لگا ہوا ہے۔سماجوادی کے مقامی کارکنان بھی اظہار تعزیت کے لٸیے ان کے گھر پہنچے۔
مرحوم عظیم الحق سماج وادی پارٹی سے ٹانڈہ اسمبلی حلقہ میں خاص چہرہ مانے جاتے تھے ۔وہ ٹانڈہ سے چار بار اسمبلی الیکشن لڑے حالانکہ جیت ان کو صرف ایک بار 2012 میں حاصل ہوٸی ۔لیکن ان کا دبدبہ نہ صرف ٹانڈہ میں بلکہ پورے ضلع میں قاٸم رہا۔
مرحوم کے حقیقی بڑے بھاٸی ڈاکٹر وحید الزماں حال مقیم لکھنٶ سے نماٸندہ صداٸے وقت نے بات کی ۔انھوں نے بتایا کہ ان کے انتقال سے پورے خاندان کا جو نقصان ہوا اسکی تلافی ناممکن ہے۔۔لاک ڈاٶن کے چلتے وہ خود تدفین میں شرکت نہیں کر پا رہے ہیں تاہم انھوں نے بتایا کہ تدفین بعد نماز عصر آباٸی قبرستان میں ہوگی۔
عظیم الحق کی اس ناگہانی وفات سے ادرارہ صداٸے وقت بھی اظہار تعزیت کرتا ہے۔
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ