Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, May 5, 2020

امیر ‏جماعت ‏اسلامی ‏ہند ‏اور ‏جملہ ‏ذمہ ‏داران ‏جماعت ‏کے ‏نام ‏ایک ‏کھلا ‏خط۔

از/ سراج الدین ندوی /صداٸے وقت /5مٸی 2020
==============================
*محترم امیر جماعت اسلامی ہند و مرکزی ذمہ داران*
السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ 
              اللہ کرے مزاج گرامی بعافیت ہوں۔ 
مجھے نہایت ادب و احترام سے تین شقوں میں ایک بات عرض کرنی ہے۔

1۔ آپ مجھ سے زیادہ بہتر جانتے ہیں کہ اس وقت ایک انصاف پسند ٹی وی چینل کی شدید ضرورت ہے۔ مرکز جماعت اسلامی ہند کو اس طرف عملی اقدام کرکے جلد از جلد اسے شروع کر دینا چاہیے۔ جماعت کو آسانی سے وسائل فراہم ہوسکتے ہیں اور Resource persons بھی ۔ ملت کے اہم مخیر حضرات اس کی ضرورت شدت سے محسوس کرتے ہیں اس سلسلے میں محمد یوسف لولو ، محمد علی گلفار اور عظیم پریم جی وغیرہ سے بات کی جاسکتی ہے۔
2۔ اگر چینل کو Setup کرنے کے لئے ہمیں اپنی تمام سرگرمیاں موقوف کرنا پڑیں تو بھی یہ ہمارے لئے نسبتا زیادہ مفید ہوگا۔ اس سے نہ صرف جملہ سر گرمیوں کی تلافی ہو سکے گی بلکہ یہ ان سب کا نعم البدل ثابت ہو سکے گا ۔ہم روزانہ لاکھوں لوگوں تک اپنا پیغام پہنچا سکیں گے اور ان کے ذہن صاف کر سکیں گے۔ افراد کا تزکیہ و تربیت بھی کرسکیں گے۔ اگر جماعت کا صرف ایک حلقہ (کیرلا) اپنی زبان میں ٹی وی چینل چلا سکتا ہے تو پوری جماعت کیوں نہیں چلا سکتی ؟ 

3۔ جب تک ہم ٹی وی چینل شروع نہ کرسکیں اس وقت تک ایک بہترین یوٹیوب (YouTube) چینل (Chennel) تخلیق (Create) کریں۔ اس کے لیے ایک یا دو Expert کو فارغ کر لیا جائے جو معروف و مقبول اور اہم عالمی اخبارات اور ٹی وی چینلوں کو زیر مطالعہ و مشاہدہ رکھیں۔ دن میں 10 10 یا 15 15 منٹ کے لئے تین بار خبریں نشر کی جائیں۔ اہم خبروں کا اختصار کے ساتھ اعادہ بھی کیا جاتا رہے۔ 
 اتوار کو ہفتہ بھر کی خبریں اختصار سے پیش کی جائیں۔ مختلف ملکوں اور ریاستوں میں اپنے نمائندے متعین کئے جائیں جو ہر وقت مرکزی شعبہ کو Update کرتے رہیں۔
                  والسلام
            سراج الدین ندوی