Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, May 4, 2020

لاک ڈاون 3.0: وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے حکم پر رکن اسمبلی امن منی ترپاٹھی سمیت 7 لوگ بجنور سےگرفتار۔

پولیس نے موقع سے دو گاڑیاں برآمد کی ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ لاک ڈاون کے دوران رکن اسمبلی امن منی ترپاٹھی کے پاس کوئی مجاز پاس دستیاب نہیں تھا۔

لکھنو:اتر پردیش /صداٸے وقت / ذراٸع /4 مٸی 2020.
==============================
 رکن اسمبلی امن منی ترپاٹھی کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے حکم پر پیر کو رکن اسمبلی امن منی ترپاٹھی سمیت 7 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ یوپی حکومت سے حکم ملنے کے بعد بجنور کے نجیب آباد تھانے میں امن منی ترپاٹھی کی گرفتاری کی گئی ہے۔ امن منی ترپاٹھی تین گاڑیوں کی اجازت لےکر لوگوں کے ساتھ اتراکھنڈ کے بدری ناتھ گئے تھے۔ پولیس نے موقع سے دو چار پہیہ گاڑی برآمد کی ہیں۔ لاک ڈاون  کے دوران رکن اسمبلی امن منی ترپاٹھی کے پاس کوئی مجاز پاس دستیاب نہیں تھا۔
اتراکھنڈ پولیس سے بدسلوکی کرنا یوپی کے رکن اسمبلی امن منی ترپاٹھی کو مہنگا پڑ گیا۔ اتراکھنڈ پولیس نے پہلے رکن اسمبلی سمیت 12 لوگوں کو حراست میں لیا تھا۔ ان پر ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اطلاع ملی ہے کہ بدری ناتھ دھام کے کپاٹ کھلے نہ ہونے کے سبب امن منی ترپاٹھی سمیت 12 لوگ چمولی کے کرنپریاگ پہنچ گئےتھے۔ اس پر کرنپریاگ پولیس نے ان کو روکا تو رکن اسمبلی نے اپنا رتبہ دکھا کر پولیس سے بدتمیزی کر دی۔ امن منی ترپاٹھی سمیت 12 لوگوں کو کرنپریاگ میں کورونا ڈیوٹی میں لگے افسروں سے بدسلوکی کرنے کے بعد ٹہری پولیس نے واپس آتے وقت منی کی ریتی میں یہ کارروائی کی ہے۔
ٹہری پولیس نے رکن اسمبلی امن منی ترپاٹھی کےقافلےکو بیاسی تھانہ علاقے میں روک کر حراست میں لےلیا۔ پولیس نے اجازت کےخلاف 12 لوگوں پر ڈیزاسٹر اینڈ ٹرانزیشن ایکٹ کی خلاف ورزی کرنےاور سرکاری کاموں میں خلل پیدا کرنےکے سبب مقدمہ درج کیا

پولیس کا کہنا ہے کہ رکن اسمبلی امن منی ترپاٹھی نےجو خط لکھا، اس میں انہوں نے یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے والد کے شردھا کرما کےلئے وہاں جانےکی بات کہی تھی۔ پولیس کا کہنا ہےکہ یہ سارے لوگ اتوار کو تین کار میں سوار ہوکر بدری ناتھ جارہے تھے۔ اس دوران چمولی ضلع کی سرحد پر چیکنگ کے دوران ان سبھی کو واپس بھیجا گیا۔
امر منی ترپاٹھی نوتنواں ضلع مہاراج گنجائش سے آزاد ایم ایل اے ہیں اور ایک قتل کیس میں عمر قید کی سزا پاچکے ہیں ۔اس وقت ضمانت پر ہیں۔