Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, May 4, 2020

افغانستان میں دھماکہ، پانچ لوگوں کی موت

افغانستان کے ہلمند صوبہ میں خودکش کار بم حملے میں سلامتی فورسز کے پانچ جوانوں کی موت ہو گئی۔
صداٸے وقت/ ذراٸع / 4 مٸی 2020.
=============================
کابل۔ افغانستان کے ہلمند صوبہ میں  خودکش کار بم حملے میں سلامتی فورسز کے پانچ جوانوں کی موت ہو گئی۔ صوبائی سرکار کے ترجمان عمر جواک نے بتایا کہ پیر کو اتوار کی رات ناہری سراج ضلع کے یکچل علاقے میں واقع ایک فوجی کیمپ میں ایک شخص نے دھماکہ خیز اشیاء سے بھری کار لے جانے کی کوشش کی۔ کار میں بیٹھے ایک شخص کے سیکورٹی سگنل کو نظرانداز کرنے پر سلامتی فورسوں نے گاڑی پر فائرنگ کی۔ اس دوران کار میں بیٹھے شخص نے کیمپ کے گیٹ کے نزدیک گاڑی میں دھماکہ کردیا۔
دھماکہ میں فوجی کیمپ کا کچھ حصہ بھی تباہ ہوگیا۔ افغانستان کا ہلمند صوبہ جنگجو تنظیم طالبان کا گڑھ مانا جاتا ہے۔ افسران نے اس حملے کے لئے طالبان کو ذمہ دار قرار دیا ہے جبکہ جنگجو تنظیم نے دھماکے سے متعلق کسی طرح کی رائے زنی کا اظہار نہیں کیا ہے۔ اس درمیان صوبائی پولس کے ترجمان جمال برک زئی نے بتایا ہے کہ پیر کی صبح پڑوس کے قندھار صوبہ کے قندھار شہر میں بندوق برداروں نے ایک خاتون پولس اہلکار کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔