Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, May 2, 2020

لاک ڈاؤن3.0: ایک نظر میں جانیں کس زون میں کیا چھوٹ ملے گی اور کیا رہے گا بند:؟

ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 کے تحت لاک ڈاؤن کو 4 مئی سے دو ہفتوں کے لئے بڑھانے کا حکم جاری کیا ہے۔ سرکاری حکم میں کہا گیا ہے کہ ابھی بھی کچھ سرگرمیوں پر پابندی رہےگی۔

نئی دہلی/صداٸے وقت /ذراٸع /٢ مٸی ٢٠٢٠۔
=============================
 مرکزی حکومت نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ بینا ریاستی سفر فلائٹ اور ٹرین خدمات معطل رہنے کے ساتھ ہی لاک ڈاؤن چار مئی سے اگلے دو ہفتوں تک جاری رہے گا۔ لیکن علقوں کو ریڈ، اورینج اور گرین زون میں ردجہ بند کرکے کچھ سرگرمیوں پر روک ہوگی۔ 
ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 کے تحت لاک ڈاؤن کو 4 مئی سے دو ہفتوں کے لئے بڑھانے کا حکم جاری کیا ہے۔ سرکاری حکم میں کہا گیا ہے کہ ابھی بھی کچھ سرگرمیوں پر پابندی رہےگی۔

یہ خدمات بند رہیں گی

ان ممنوعہ سرگرمیوں میں ہوائی جہاز ، ریل ، میٹرو اور سڑکوں کے ذریعہ بین ریاستی نقل و حرکت ، کالج اور دیگر تعلیمی ادارے ، ہوٹل اور ریستورینٹ سمیت  ، سینما ہال ، مالز ، جم اور کھیل کود احاطے شامل ہیں۔ حکم کے مطابق سیاسی ، ثقافتی پروگرام ، عوام کے جمع  ہونے پر پابندی رہے گی۔ لاک ڈاؤن کے دوران مذہبی یا عبادت گاہیں بند رہیں گی لیکن کچھ چنندہ مقصد کے لئے ہوائی جہاز ، ریل اور سڑک کے ذریعہ لوگوں کی نقل و حرکت کی منظوری ہوگی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے اس کے لئے اجازت دے دی گئی ہے۔