Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, May 2, 2020

پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر میں کورونا وائرس کی تشخیص.

پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر میں کورونا وائرس (كووڈ 19) کی تشخیص ہوئی ہے اور انہوں نے خود کو اپنے گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے ۔

صداٸے وقت /ذراٸع /٢ مٸی ٢٠٢٠۔
==============================
اسلام آباد۔ پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر میں کورونا وائرس (كووڈ 199) کی تشخیص ہوئی ہے اور انہوں نے خود کو اپنے گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے ۔ قیصر نے ٹوئٹر پر یہ معلومات دی ۔ انہوں نے کہا ’’ میر ا کورونا وائر س کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔ میں نے اپنے گھر میں خود کو قرنطینہ کر لیا ہے‘‘۔ انہوں نے تمام ہم وطنوں سے احتیاط برتنے کی درخواست کی ہے ۔
اس دوران جیو ٹیلی ویژن نے قیصر کے بھائی کے حوالے سے بتایا کہ اسپیکر کے بیٹا اور بیٹی بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اسپیکر کے ان ممکنہ رابطوں کے بارے میں ابھی کوئی اطلاع نہیں ہے جو ان میں کورونا وائرس انفیکشن کی وجہ ہیں کیونکہ انہوں نے ایوان کا اجلاس بلائے جانے کے تناظر میں گزشتہ ہفتے ارکان ِ پارلیمنٹ اور کئی حکام کے ساتھ میٹنگ کی ہے ۔ وہ 24 اپریل کو وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملے تھے ، تاہم وہ دونوں ایک دوسرے سے مناسب فاصلے پر بیٹھے تھے ۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران دو اراکین پارلیمنٹ ، صوبائی اسمبلی کے ایک رکن اور بہت سے افسران میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔
اس سے قبل پیر کو جنوبی صوبہ سندھ کے گورنر عمران اسماعیل نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد خود کو قرنطینہ کرنے کی اطلاع فراہم کی تھی۔ پاکستان کی وزارت صحت کی ویب سائٹ پر جمعرات کی شب دستیاب اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 16117 کیسز سامنے آئے ہیں اور 358 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔