Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, May 5, 2020

نوئیڈا میں تبلیغی جماعت سے وابستہ 5 افراد گرفتار، پولیس سے جانکاری چھپانے کا الزام

بتایا جاتا ہےکہ یہ پانچوں افراد دہلی کے نظام الدین واقع مرکز تبلیغی جماعت سے نکل کر نوئیڈا کے بیگم پور گاوں میں رہ رہے تھے، جس کی اطلاع انہوں نے پولیس کو نہیں دی تھی۔

نئی دہلی:صداٸے وقت /ذراٸع / ٥ مٸی ٢٠٢٠۔
=============================
 ملک میں کورونا وائرس کے معاملے مسلسل بڑھتے جارہے ہیں۔ اس درمیان حکومت تبلیغی جماعت سے وابستہ کارکنان کو لے کر انتہائی الرٹ ہے۔ منگل کو دہلی سے متصل نوئیڈا سے پولیس نے تبلیغی جماعت سے وابستہ 5 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ پانچوں افراد دہلی کے نظام الدین واقع مرکز تبلیغی جماعت سے نکل کر نوئیڈا کے بیگم پور گاوں میں رہ رہے تھے، جس کی اطلاع انہوں نے پولیس کو نہیں دی تھی۔ ’آج تک’ کی رپورٹ کے مطابق پکڑے گئے پانچوں جماعتی کارکنان کی شناخت محمد وسیم، محمد قاسم، دیوان، نورحسن اور محمد عمران کے طور پر ہوئی ہے۔
اس سے قبل اترپردیش کے شاملی میں پولیس نے 15 جماعتی افراد کو گرفتار کیا تھا۔ گرفتار کئے گئے جماعتی کارکنان میں 12 غیر ملکی شامل ہیں۔ پولیس نے ایک ماہ قبل ان کے خلاف ویزا کی خلاف ورزی کرنے اور وبا ایکٹ سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ سبھی افراد بغیر پولیس کو اطلاع دیئے ہوئے شاملی میں رہ رہے تھے۔
واضح رہےکہ دہلی کے نظام الدین واقع مرکز سے کورونا بحران تک بڑھا تھا، جب یہں 2000 سے زیادہ جماعتی کارکنان کی بھیڑ جمع تھی۔ دراصل، بڑی تعداد میں غیرملکی جماعتی پہنچے تھے۔ ساتھ ہی ملک کے الگ الگ حصوں سے بھی لوگ اس میں شامل ہوئے تھے۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد مرکز تبلیغی جماعت کے سربراہ مولانا سعد پر پولیس اور مختلف ایجنسیوں نے گھیرا تنگ کردیا ہے اور مختلف سطح پر کارروائی بھی شروع ہوگئی ہے۔ حالانکہ دوسری جانب تبلیغی جماعت کے نمائندگان بھی بڑی بے باکی سے اپنے بات رکھ رہے ہیں اور وہ تبلیغی جماعت کے معاملے پر بلاوجہ طویل دینے کا الزام لگا رہے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 195 اموات

ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے بچنے کے لئے نافذ لاک ڈاون کے باوجود متاثرہ مریضوں اور ہلاک شدگان کی  تعداد مسلسل بڑھتی جارہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وائرس کے 3900 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور مزید 195 مریضوں کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 1568 ہو گئی ہے۔ ملک کی الگ الگ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کوروناوائرس کے اب تک کل 46433 کیسزکی تصدیق ہوئی ہے، جن میں 111 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثر افراد کے صحت مند ہونےکی رفتار بھی تیز ہوئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے متاثر 1020 افراد کے صحت مند ہونےکے ساتھ ایسےلوگوں کی تعداد12727 تک پہنچ گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس کا پھیلاؤ ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہوچکا ہے۔