Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, May 6, 2020

رمضان میں خریداری نہ کریں، عیدالفطر سادگی سے منائیں: ابو عاصم اعظمی کی اپیل.

مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے رمضان المبارک میں خریداری نہ کرنے اور عیدالفطر بھی سادگی سے منانے کی مسلمانوں سے اپیل کی ہے.

ممبئی۔ مہاراشٹر /صداٸے وقت /ذراٸع / ٦ مٸی ٢٠٢٠۔
==============================
مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر  اور رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے رمضان المبارک میں خریداری نہ کرنے اور عیدالفطر بھی سادگی سے منانے کی مسلمانوں سے اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ شہر میں حالات ٹھیک نہیں ہیں۔ فرقہ پرست طاقتیں موقع کی تلاش میں ہیں۔ اس کے ساتھ ہی میڈیا مسلمانوں کادشمن بنا بیٹھا ہے اس لئے اس مرتبہ عید کی کوئی بھی خریداری نہ کریں اور عید کی خریداری سے بچنے والے پیسے سے اپنے پڑوسیوں اور مسلمانوں کی مدد کریں۔
انہوں نے کہا کہ ’’میں یہ دیکھ رہا ہوں کہ ہمارے علاقوں میں معاشرتی فاصلہ پرعمل نہیں کیاجارہا ہے۔ دکانوں پر بھیڑ جمع  ہو رہی ہے یہ انتہائی غلط ہے۔ مسلمانو تم یہ ثابت کرو کہ تم آقائے نامدار صلی اللہ علیہ وسلم کی امت ہو اور ملک کا قانون مانتے ہو اس لئے میری سب سے یہ درخواست ہے کہ وہ قطعی رمضان میں عید کی خریداری کے لئے بازاروں کا رخ نہ کریں۔ کیونکہ اگر مسلمان بازار کا رخ کرے گا تو میڈیا کو بھی ان پر زہرافشانی کا موقع مل جائے گا‘‘۔ سماجوادی پارٹی کے لیڈر نے کہا کہ کیا ہم یہی چاہتے ہیں کہ میڈیا چیخ وپکار کر کے قوم مسلم کو بدنام کرے۔ اس لئے ہم ابھی سے طئے کریں کہ عیدسادگی سے منائیں گے نئے کپڑوں کی خریداری نہیں کریں گے اور سب کی دادرسی کریں گے۔ یہی رمضان کا مقصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ رمضان اللہ سے معافی مانگنے کا مہینہ ہے ۔ اللہ ہم سے ناراض ہے اس لئے اس کے درواز ے آج ہم پر بند کر دئیے گئے ہیں۔ اس لئے اللہ کی پناہ مانگو اور اللہ سے معافی طلب کرو تاکہ حالات سنبھل جائیں کیونکہ یہ خدا کے ہی دست قدرت میں ہے۔ ہمیں اس کے علاوہ کوئی بھی نجات نہیں دلا سکتا۔وہی ہمارا رب ہے۔ ہم سچے دل سے توبہ کریں۔