Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, May 6, 2020

محبوبہ ‏مفتی ‏کی ‏حراست ‏کو ‏تین ‏ماہ ‏کے ‏لٸے ‏بڑھا ‏دیا ‏گیا۔

محبوبہ مفتی کی موجودہ حراست کے ختم ہونے کے کچھ ہی گھنٹےقبل سری نگر مجسٹریٹ کی طرف سے جاری کئے گئے ایک مختصر حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ محبوبہ مفتی کے گھر میں ہی ان کی حراست کو تین ماہ کے لئے بڑھائی جارہی ہے۔

صداٸے وقت /ذراٸع / ٥ مٸی ٢٠٢٠۔
==============================
سری نگر: پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ اور جموں وکشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی  کی حراست میں توسیع کردی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ان کی حراست کو تین ماہ کے لئے بڑھا دیا گیا ہے۔ محبوبہ مفتی پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت حراست میں ہیں۔ اگست 2019 میں جموں وکشمیر کا خصوصی درجہ ہٹائے جانے اور ریاست کو دو حصوں میں مرکز کے زیرانتظام تقسیم کئے جانے کے مرکزی حکومت کے فیصلے سے قبل محبوبہ مفتی کو حراست میں لیا گیا تھا۔
 محبوبہ مفتی کی موجودہ حراست کے ختم ہونے کے کچھ ہی گھنٹےقبل سری نگر مجسٹریٹ کی طرف سے جاری کئے گئے ایک مختصر حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ محبوبہ مفتی کے گھر میں ہی ان کی حراست کو تین ماہ کے لئے بڑھائی جارہی ہے۔ تقریباً 8 ماہکی حراست میں رہ رہیں محبوبہ مفتی پہلے گیسٹ ہاوس میں رہیں، جنہیں سب جیل بنایا گیا تھا۔ محبوبہ مفتی کو 7 اپریل کو تھوڑی راحت دیتے ہوئے انہیں اپنے ہی گھر بھیج دیا گیا تھا۔ محبوبہ مفتی پی ڈی پی سی کی سربراہ ہیں جو کہ جون 2018 تک بی جے پی کے ساتھ جموں وکشمیر کے ساتھ حکومت میں تھیں۔
محبوبہ مفتی کو فروری سے قبل احتیاط کے طور پر حراست مں رکھا گیا تھا، لیکن اسی سال 5 فروری کو ان پر اور نیشنل کانفرنس کے صدر نائب صدر اور سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ پر پبلک سیفٹی ایکٹ نافذ کردیا گیا تھا۔ حالانکہ عمر عبداللہ کو مارچ میں رہا کردیا گیا۔ وہیں پی ایس اے ایکٹ کے تحت بند جموں وکشمیر کے سابق وزیراعلیٰ اور عمر عبداللہ کے والد فاروق عبداللہ کو گزشتہ ماہ کے شروع میں رہا کیا گیا تھا۔