Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, May 21, 2020

امفان طوفان: مغربی بنگال میں 72 لوگوں کی موت، وزیر اعظم مودی کی ہرممکن مدد کرنے کی یقین دہانی،وزیر ‏اعظم ‏بنگال ‏کا ‏کریں ‏گے ‏دورہ ‏

مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت سے کہا کہ یہ وقت سیاست کرنےکا نہیں ہے،کورونا سے کہیں زیادہ بڑے پیمانے پر اس طوفان نے تباہی مچائی ہے۔ ہزاروں کروڑ کا نقصان ہوا ہے، اس لئے سیاست سے اوپر ہوکر ریاست کی مدد کی جائے۔

نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع / ٢١ مٸی۔٢٠٢٠۔
=============================
وزیرا عظم نریندر مودی نے آج یقین دہانی کرائی ہے”امفان طوفان“ کی تباہی و بربادی کے بعد بنگال حکومت کی مدد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ وزیرا عظم مودی نے آج ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”مصیبت کے اس وقت پورا ملک مغربی بنگال کے ساتھ کھڑا ہے،ہم سب ریاست کے عوام کے لئے دعا گو ہیں اور امید کرتے ہیں کہ جلد سے جلد حالات معمول پر آجائیں گے۔ وزیرا عظم نے لکھا ہے کہ بنگال سے بڑے پیمانے پر تباہی کی خبریں آرہی ہیں۔یہ امتحان کی گھڑی ہے اور ہم سب مل کر اس کا مقابلہ کریں گے۔ این ڈی آر ایف کی ٹیم طوفان سے متاثرہ علاقوں میں کام کررہی ہے اور سینئر افسران حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
مرکزی حکومت سے کہا کہ یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں ہے،کورونا سے کہیں زیادہ بڑے پیمانے پر اس طوفان نے تباہی مچائی ہے،ہزاروں کروڑ کا نقصان ہوا ہے۔اس لئے سیاست سے اوپر ہوکر ریاست کی مدد کی جائے۔ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ’سب کچھ برباد ہوچکا ہے، تمام ندیوں کے پشتے ٹوٹ چکے ہیں، اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کتنے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ریاستی سیکریٹریٹ کا ایک بڑا حصہ نو بنو ٹوٹ گیا ہے۔ وزیرا علیٰ نے کہا ہے کہ کلکتہ میں عمر کا ایک بڑا حصہ گزرگیا ہے۔ میں نے کبھی ایسی تباہی نہیں دیکھی ہے۔ مجھے ایسا لگتا ہے جیسے میں نے اپنے کسی رشتہ دار کو کھو دیا ہے۔
بنرجی نے کہا کہ امفان طوفان سے بنگال میں 72 کی موت ہوچکی ہے۔ اس میں سے کولکاتا میں 17 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیڑ گرنے، گھر منہدم ہونے اور آسمانی بجلی کی چپیٹ میں آکر زیادہ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔  مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ نے امفان طوفان کی وجہ سے جان گنوانے والے لوگوں کے اہل خانہ کو دو دو لاکھ روپئے معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلی نے کہا کہ ریاست میں متعدد پل منہدم ہوگئے ہیں۔ بہت سارے مکانات، دریا کے پشتے ٹوٹ چکے ہیں۔ بجلی کے کھمبے ٹوٹ گئے ہیں۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ 6ماہ قبل آئے’بلبل طوفان‘ کے بعد ہی ا ن ڈیموں کی مرمت کی گئی تھی، ندیوں کے ڈیموں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کل منگل کو وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو فون کرکے ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دہای کرائی تھی۔
کا وعدہ کیا تھا۔پہلے 11ہزار کروڑ روپے مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔بعد میں 7ہزار کروڑ روپے دینے کی بات کہی اور اب آخر میں صرف ایک ہزار کروڑ روپے مرکز نے بھیجے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال بی جے پی کے لیڈر ان حکومت کی تنقید کرنے سے گریز نہیں کرتے ہیں۔بلبل طوفان میں بھی ریاست کے عوام کی مدد کرنے کے بجائے بنگال حکومت ہی تنقیدوں کا سلسلہ شروع کردح اور تنقیدوں کا کوئی موقع ضائع نہیں کرتے ہیں، مگر مرکزی حکومت سے مدد لانے میں کوئی بھی کردار ادا نہیں کیا۔

وزیرا علیٰ نے کہا کہ ہماری سب سے اپیل یہ وقت سیاست کا نہیں ہے بلکہ انسانیت کی بنیاد پر ایک دوسرے کے ساتھ مدد کرنے کا ہے۔ اس سے قبل کل رات ہی کانگریس صدر سونیا گاندھی نے ممتا بنرجی کو فون کرکے طوفان سے متعلق جائزہ لیا تھا۔ ممتا بنرجی گزشتہ دودنوں سے ریاستی سیکریٹریٹ میں موجود ہیں اور حالات جائزہ لے رہی ہیں۔
تازہ اطلاع کے مطابق وزیر اعظم ٢٢ مٸی کو بنگال کا دورہ کریں گے