Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, May 12, 2020

وزیر ‏اعظم ‏نریندر ‏مودی ‏آج ‏رات ‏8 ‏بجے ‏قوم ‏سے ‏کریں ‏گے ‏خطاب۔۔۔لاک ‏ڈاٶن کے ‏تعلق ‏سے ‏کر ‏سکتے ‏ہیں ‏کوٸی ‏بڑا ‏اعلان ‏۔

ملک میں کورونا وائرس کے پیش نظر نافذ لاک ڈاون کے بیچ وزیر اعظم مودی کا قوم کے نام یہ پانچواں خطاب ہو گا۔
نئی دہلی۔/صداٸے وقت /ذراٸع / ١٢ مٸی ٢٠٢٠۔
==============================
 وزیراعظم نریندر مودی آج رات آٹھ بجے قوم سے خطاب  کریں گے۔ وزیر اعظم کے دفتر نے ٹوئٹر پر یہ اطلاع دی۔ ملک میں کورونا وائرس کے پیش نظر نافذ لاک ڈاون کے بیچ وزیر اعظم مودی کا قوم کے نام یہ پانچواں خطاب ہو گا۔ اس سے پہلے آخری بار چودہ اپریل کو نریندر مودی نے قوم سے خطاب کیا تھا۔ سمجھا جارہا ہے کہ مودی کووڈ۔ 19 عالمی وبا کے سب لاک ڈاؤن کے تعلق سے مستقبل کی حکمت عملی کے بارے میں کوئی اطلاع دیں گے۔ انہوں نے کل ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ میراتھن میٹنگ میں لاک ڈاؤن کے بارے ممیں تفصیلی صلاح و مشورہ کیا تھا۔
کے روز کورنا وائرس کے خلاف چلائی جا رہی ملک گیر مہم کے دوران پانچویں مرتبہ ریاستوں اور مرکز زیر انتظام علاقوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ ویڈیو كا نفرنسنگ کے ذریعے بات کرتے ہوئے نریندر مودی نے اس مہم کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ سبھی کے ایک ٹیم کے طور پر کام کرنے سے ہی حالات کافی حد تک قابو میں ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا تھا کہ ہمیں کورونا وائرس کے انفیکشن کو ملک کے دیہی علاقوں تک پھیلنے سے روکنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنی ہو گی۔
مودی نے کہا تھا ’’میری آپ سب سے درخواست ہے کہ آپ 15 مئی تک اپنی حکمت عملی بتائیں کہ آپ اپنی ریاست میں لاک ڈاؤن سے کس طرح نمٹنا چاہتے ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ ریاستیں لاک ڈاؤن کے دوران اور اس سے آہستہ آہستہ باہر نکلنے کی منصوبہ بندی کا بلیو پرنٹ بنائیں‘‘۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہمیں آنے والے وقت میں مختلف چیلنجوں کے تمام پہلوؤں کے نقطہ نظر سے وسیع نقطہ نظر اپنانے ہوں گے۔ مانسون کی آمد کے ساتھ ہی کورونا وائرس سے مختلف کئی بیماریاں آ سکتی ہیں اور ہمیں ان کے لئے تیاری کرنی ہو گی اور اپنے طبی نظام کو مضبوط بنانا ہوگا۔