Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, May 12, 2020

ضلع ‏مجسٹریٹٕ ‏کی ‏ہدایت۔۔باہر ‏سے ‏آنیوالوں ‏کے ‏لٸے ‏ان ‏کے ‏گھروں ‏میں ‏کورانٹاٸن ‏کو ‏بنایا ‏جاٸے ‏یقینی۔خلاف ‏ورزی ‏کرنے ‏والوں ‏پر ‏کی ‏جاے ‏کارواٸی

جون پور۔۔۔اتر پردیش ۔/صداٸے وقت /١٢ مٸی ٢٠٢٠ (نماٸندہ)۔
==============================
ضلع مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ نے تمام ایس ڈی ایم اور تھانہ انچارج کو ہدایت دیا کہ اس وقت مہاراشٹر، گجرات اور دیگر ریاستوں سے بڑی تعداد میں لوگ آ رہے ہیں، کچھ خفیہ طور پر آ رہے ہیں اور کچھ ٹرین سے آرہے ہیں، کچھ بس اور پیدل بھی آرہے ہیں۔ ایسے لوگوں کو چاہئے کہ وہ گاؤں جائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ گھر کے اندر 21 دن تک کوارنٹین میں رہیں، تاکہ اگر وہ انفکشن کے شکارہو تو، ان کی وجہ سے دیگر لوگ متاثر نہ ہو سکے۔ انھوں نے کہا کہ تمام تھانہ انچارج گاؤں میں اپنے دورے کو وسیع کریں اور وسیع پیمانے پر تشہیر کریں اور اگر اس طرح کی معلومات انہیں گاؤں کے لوگوں نے موبائل یا واٹس ایپ پر یا کسی اور ذریعہ سے فراہم ملتی ہے تو پھر فوری طور پرہوم کوارنٹین کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔
انھوں نے سبھی تھانہ انچارج کو ہدایت دیا کہ وہ یقینی بنائے کہ اگر کوئی مہاجر مزدور پیدل جا رہا ہے تو اسے فوری طور پر قریبی شیلٹر ہوم میں لے جایا جائے۔ کوئی مزدوری پیدل نہیں جائے گا، سبھی کا انتظام ڈپٹی کلکٹر کے ذریعہ حکومت کی منشا کے مطابق کریں گے۔ انھوں نے ایس ڈی ایم،سی او کو ہدایت دیا کہ وہ بھی اپنے علاقے میں نگرانی رکھیں گے اور کسی گاؤں سے کوئی اطلاع ملنے پر فوری طور پرپولیس ٹیم کو گاؤں بھیج کرہوم کوارنٹین پر عمل کرائیں گے۔ انھوں نے سبھی ایس ڈی ایم کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت خصوصی ٹرین کے زریعے سبھی اضلاع سے مزدور واپس اپنے گھروں کو بسوں کے زریعے لوٹ رہے ہیں۔ایسے میں سبھی افسران ضلع کے مزدوروں کو لانے والی بسوں کو سرحد سے ہی شیلٹر ہوم لے جا کر سبھی مسافروں کی جانچ کرائیں گے۔جانچ کے بعد سبھی کو ان کے گھروں میں 21روز تک کوارنٹین کی ہدایت کے ساتھ بھیجا جائے گا۔