Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, May 12, 2020

ضلع ‏مجسٹریٹ ‏نے ‏کیا ‏سرحدی ‏علاقوں ‏کا ‏دورہ۔کمنیوٹی ‏کچن ‏کا ‏لیا ‏جاٸزہ۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /12 مٸی 2029(نماٸندہ).
==============================
ضلع مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ نے منگل کے روز منگرابادشاہ پور کے پبلک انٹر کالج کے کمیونٹی کچن، جون پور۔ الہ آباد شاہراہ کے پانڈے پور سرحد، جون پور۔ پرتاپ گڑھ کے اٹہرا سرحد اور ستہریا صنعتی علاقہ میں ہاکنس فیکٹری کا معائنہ کیا۔
 معائنہ کے دوران ضلع مجسٹریٹ نے ہدایات دیا کہ تمام افراد جو سرحد سے ضلع میں داخل ہو رہے ہیں،ان کو عارضی شیلٹر ہوم میں رکھتے ہوئے ان کے صحت کی جانچ یقینی بنائی جائے۔مشتبہ لوگوں کے خون کا نمونہ لیکرہی گھر جانے دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے اضلاع یا صوبوں سے پیدل آنے والے لوگوں کو بھی اسکول میں رکھا جائے اور ان کی صحت کی جانچ کی جائے، کسی کو بھی صحت جانچ کے بغیر گھر نہیں جانے دیا جائے۔ضلع کلکٹر نے ستہریا انڈسٹریل ایریا میں ہاکنس فیکٹری کا معائنہ کے دوران کہا کہ صنعتی علاقے میں تمام فیکٹریاں معاشرتی دوری پر عمل کرتے ہوئے چلائی جاسکتی ہیں، فیکٹریوں میں صفائی ستھرائی کے کام بھی باقاعدگی سے ہونے چاہئیں۔