Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, May 12, 2020

آم ‏توڑنے ‏کی ‏معمولی ‏بات ‏کو ‏لیکر ‏ہوٸی ‏مار ‏پیٹ ‏میں ‏ایک ‏جان ‏گٸی۔

جون پور۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /١٢ مٸی ٢٠٢٠ (نماٸندہ)۔
==============================
جلالپور تھانہ حلقہ کے اسمیلا گاؤں میں آم توڑنے کو لیکر چار روز قبل ہوئے معمولی تنازعہ میں گزشتہ دیر شب شہ زوروں نے ایک نوجوان کو لاٹھی ڈنڈہ سے پیٹ کر قتل کر دیا جبکہ اس کو بچانے آئے چار دیگر لوگوں کی بھی جم کر پٹائی کر دی گئی جس سے سبھی شدید زخمی ہو گئے۔پولیس نے معاملے میں نصف درجن لوگوں کے خلاف مقدمہ قائم کرتے ہوئے کچھ لوگوں کو حراست میں لیکر کاروائی کر رہی ہے۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں کی موریہ بستی اور راج بھر بستی کے بچوں کے درمیان چار روز قبل عام توڑنے کو لیکر معمولی تنازعہ ہو گیا تھا جس کو لیکر دونوں فریق میں کشیدگی تھی۔گزشتہ دیر شام موریہ بستی سے نینیش موریہ 23گیہوں لیکر چکی پر جا رہا تھا کہ راج بھر بستی کے نصف درجن لوگ لاٹھی ڈنڈہ لیکر اس پر حملہ ور ہو گئے۔نوجوان کے شور مچانے پر بستی کے انتم موریہ 32ولد رام نریش موریہ،جے ہند25ولد اشوک موریہ،پروین موریہ 31اور سنجے ولد مٹھائی اور اودھیش موریہ نے مداخلت کی تو شہ زوروں نے انھیں پر حملہ کر زخمی کر دیا۔مقامی لوگوں نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی جس پر پہنچی پولیس نے سبھی کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے نینیش کو مردہ قرار دے دیا۔ادھر معاملے کی اطلاع ملتے ہی سی او کیراکت اجے کمار سریواستو سرکل کے سبھی تھانوں کی فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور حالات کا جائزہ لیا۔پولیس نے معاملے نصف درجن لوگوں کے خلاف نامزد مقدمہ قائم کرتے ہوئے دو ملزمان کو حراست میں لیکر لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔گاؤں میں کشیدگی کو دیکھتے ہوئے پولیس فورس تعینات کر دیا گیا ہے۔