Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, May 12, 2020

انتظامیہ ‏کی ‏بد ‏انتظامی ‏سے ‏ناراض ‏بس ‏کنڈکٹروں ‏کا ‏بس ‏اسٹینڈ ‏پر ‏ہنگامہ۔

جون پور۔۔۔۔اتر پردیش۔ /صداٸے وقت / ١٢ مٸی ٢٠٢٠(نماٸندہ)۔
=============================
شہر کے روڈوزیر کیمپس میں دیگر اضلاع سے مزدوروں کو لیکر آئے 50سے زیادہ بس ڈرائیوراور کنڈکٹروں نے خراب کھانہ اور بدانتظامی کا الزام لگاتے ہوئے احاطے میں ہنگامہ کر دیا۔ڈرائیوروں کے ہنگامہ پر پہنچے سٹی مجسٹریٹ نے جانچ کراکاروائی کی یقین دہانی کراتے ہوئے سبھی کو خاموش کرایا۔
بتاتے ہیں کہ مہاجر مزدوروں کو لیکر آئی ان دنوں روڈوزیر احاطے میں 50سے زیادہ غیر اضلاع سے روڈویز کی بسیں کھڑی ہیں۔سبھی کو روڈویز انتظامیہ کے زریعے ہی کھانے پینے کا انتظام کرایا گیا ہے۔منگل کے روز معیار کے برعکس گندہ کھانہ اور پانی پر سوال کھڑا کرتے ہوئے سبھی ڈرائیور اور کنڈکٹروں نے ہنگامہ کر دیا۔ڈرائیوروں کے ہنگامہ کی خبر ملتے ہی سٹی مجسٹریٹ سہدیو مشرا موقع پر پہنچ گئے اور مشتعل ہجوم کو کاروائی کی یقین دہانی کراتے ہوئے سمجھا کر خاموش کرایا جس کے بعد ڈرائیور اپنے اپنے اضلاع کیلئے روانہ ہوئے۔