Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, May 12, 2020

سیب ‏سے ‏لدی ‏چوری ‏ہوٸی ‏پک ‏اپ ‏کو ‏برآمد ‏کرنے ‏میں ‏پولیس ‏کو ‏ملی ‏کامیابی۔۔۔ایک ‏ملزم ‏گرفتار ‏

جون پور۔۔اتر پردیش/صداٸے وقت /ذراٸع / ١٢ مٸی ٢٠٢٠ (نماٸندہ)۔
==============================
سرپتہاں تھانہ حلقہ کے لکھنو۔بلیا شاہراہ کے لالا پور گاؤں کے قریب سے گزشتہ5مئی کو سیب لدی پک اپ کے لوٹ معاملے میں پولیس نے گزشتہ دیر شام کامیابی حاصل کرتے ہوئے گڑبڑی چوراہے کے قریب سے مخبر کی اطلاع پر برآمد کر لیا۔پولیس کی کاروائی کے دوران ایک ملزم گرفتار ہو گیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
اس ضمن میں سی او شاہ گنج جتیندر کمار دوبے نے بتایا کہ چوکی انچارج سرائے محی الدین پور وویک تیواری گزشتہ دیر شام معاشرتی دوری پر عمل کرانے کیلئے علاقہ کا گشت کر رہے تھے کہ اسی دوران مخبر خاص سے اطلاع موصول ہوئی کہ گزشتہ ہفتہ سیب لدی لوٹی گئی پک اپ کو لیکر رویندر کمار ولد سبھاپتی ساکن مخدوم پور تھانہ کھٹہن اور مقامی تھانہ حلقہ کے گیرواہ گاؤں کے رہنے والے دلیپ ولد شری پرکاش لیکر اکھنڈنگر کی طرف سے آرہے ہیں جو کسی خریدار سے ملنے کی فراق میں ہیں۔اطلاع ملتے ہی تھانہ انچارج وجے کمار چورسیا کے ساتھ چوکی انچارج چوراہے کے قریب محاصرہ کر لیا۔کچھ وقت گاڑی نظر آئی جس پر پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان گاڑی کو چوراہے کے قریب چھوڑ کر بھاگنے لگے جس پر پولیس نے دلیپ کو حراست میں لے لیا جبکہ دوسرا ملزم اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ قائم کرتے ہوئے گرفتار کا چالان عدالت بھیج دیا۔