Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, May 12, 2020

شاہگنج۔۔۔غریب مزدور ، جھگی جھوپڑی والے روزے داروں میں ”ہیلپنگ ہینڈ سوساٸٹی “ کے زیر اہتمام تقسیم افطار کا سلسلہ جاری۔

 جونپور۔۔اترپردیش /صداٸے وقت /ذراٸع / ١٢ مٸی ٢٠٢٠۔
=============================
کرونا واٸرس کی وبإ کے تحفظ کے لٸے ملک میں 45 دنوں سے لاک ڈاٶن چل رہا ہے۔۔اس لاک ڈاٶن سے غریب مزدور ، ٹھیلے والے ، رکشا والے اور چھوٹے موٹے کام کرنے والے لوگوں کے سامنے روزی روٹی کا بڑا مسلہ سامنے آ رہا ہے۔۔۔رمضان کے مہینے میں ان روزہ داروں کو اور بھی پریشانی کا سامنا ہے جن کی آمدنی کا ذریعہ ابھی بند ہے۔۔ایسے حالات میں شاہگنج کی ”ہیلپنگ ہینڈ سوساٸٹی “ نے انسانیت کی خدمت کا بیڑہ اٹھایا ہے۔۔۔ہیلپنگ ہینڈ سوساٸیٹی ان دنوں غریب مزدور اور جھگی جھوپڑی میں روزہ رکھکر زندگی گزارنے والوں کو افطاری کا سامان تقسیم کرنے کا قابل تقلید کارنامہ انجام دے رہی ہے۔ہیلپنگ ہینڈ سوساٸٹی کی چیر پرسن میڈم سید شبنم رضوی بذات خود اپنی ٹیم کے ساتھ افطاری کو تیار کرواتی ہیں اور خود بہ نفس نفیس اپنے ہاتھوں سے ان

کے گھروں پر جاکر تقسیم کرتی ہیں۔
سوساٸٹی کی فاونڈر چیٸر پرسن نے نماٸندہ صداٸے وقت کو بتایا کہ یہ سلسلہ پورے رمضان بھر چلے گا۔آج تقریباً ایک سو پچیس 125 خاندانوں کو افطاری تقسیم کی جس میں جھگی جھوپڑی والوں کا خصوصی خیال رکھا گیا۔انھوں نے بتایا کہ آج کی افطاری میں
 پورا کھانا پھل اور افطاری کے لوازمات بھی شامل رہے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ یہ سوساٸٹی ” کوٸی نہ بھوکا سوٸے “ مہم کے تحت  لاک ڈاٶن کے شروعاتی دنوں سے ہی راحت رسانی کا کام کر رہی ہے۔۔اس مہم کے تحت ضرور مندوں کو ، راہگیروں کو کھانا کھلانا ، غریب خاندانوں میں راشن کٹ پہنچانا ، افطاری و سحری کا انتظام کرنے کا کام کر رہی ہے۔