Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, May 11, 2020

انڈین ‏ریلوے ‏کی ‏محدود ‏سروس ‏آج ‏سے ‏شروع۔

نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /١٢ مٸی ٢٠٢٠۔
==============================
بھارتی ریلوے نے ١٢ مٸی  سے مسافر ریل خدمات رفتہ رفتہ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ شروع میں دونوں طرف سے 15 ریل گاڑیاں چلائی جائیں گی۔ یہ ریل گاڑیاں خصوصی ٹرین کے طور پر نئی دلی اسٹیشن سے چلائی جائیں گی اور یہ ڈِبرو گڑھ، اگرتلہ، ہاوڑہ، پٹنہ، بلاسپور، رانچی، بھونیشور، سکندرآباد، بنگلورو، چنئی، تھِرواننتھاپورم، مڈگاوں، ممبئی سنٹرل، احمد آباد اور جموں توی کو جوڑیں گی۔
اِن ریل گاڑیوں میں ریزرویشن کے لئے بُکنگ دوشنبہ سہ پہر 4 بجے شروع ہوگی اور یہ صرف IRCTC ویب سائٹ پر دستیاب ہوگی۔ ریلوے اسٹیشنوں پر ٹکٹ بکنگ کاونٹر بند رہیں گے اور کوئی کاونٹر ٹکٹ جاری نہیں کیا جائے گا۔ صرف اُن مسافروں کو ہی ریلوے اسٹیشن میں داخل ہونے دیا جائے گا، جن کے پاس دُرُست تصدیق شدہ ٹکٹ ہوں گے۔
مسافروں کو اپنے چہرے کو ڈھکنا ہوگا اور روانہ ہونے سے پہلے اُن کی طبی جانچ کی جائے گی، کیونکہ صرف اُن مسافروں کو ہی ٹرین میں سوار ہونے کی اجازت دی جائے گی، جن میں کسی طرح کی علامات نہیں ہوں گی۔
ریلوے کا محکمہ بعد میں مزید خصوصی خدمات شروع کرے گا۔